انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ہفتہ 29 مئی 2021 23:39

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید153.90روپے سے بڑھ کر154.45روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.55روپے پر جا پہنچی جبکہ اسی مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر30پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 154روپے سے بڑھ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے بڑھ کر154.70روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.80روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.30روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی جبکہ1.30روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے سے بڑھ کر217.80روپے اور قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر219.30روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی