نیدرلینڈ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، مسٹر مارسل ڈی وینک

جمعہ 4 جولائی 2014 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) نیدرلینڈ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کاروبار کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ندرلینڈ کے سفیر جناب مارسل ڈی وینک نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندرلینڈ نے یکم جولائی 2014سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں ایس ایم ایز کی مالی معاونت کیلئے ڈچ گڈ گراؤتھ فنڈ کا اجرا کیا ہے اور پاکستان کے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اس فنڈ سے فائدہ اٹھا کر کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت بہتر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نیڈرلینڈنے پاکستان سمیت 38 ترقی پذیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک کی طرف برآمدات بڑھانے کیلئے CBIپروگرام شروع کر رکھا ہے جو معیشت کے 27شعبوں میں تکنیکی و دیگر تعاون فراہم کرتا ہے لہذا پاکستانی کاروباری ادارے خاص طور پر اپنی برآمدات بہتر کرنے کیلئے اس پروگرام سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ دنیا میں پانچواں بڑا تجارت کرنے والا ملک ہے لیکن پاکستان کی ساتھ اس کی تجارت صرف 900ملین ڈالر سالانہ ہے جو اصل صلاحیت سے بہت کم ہے لہذا دونوں ممالک باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ، زراعت، لاجسٹکس اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور مشترکہ کوشش سے دو طرفہ تجارت مستقل قریب میں ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈکی وزیر برائے تجارت و ترقی نے ایک تجارتی وفد کے ہمراہ مئی 2014میں پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا عکاس ہے کہ نیدرلینڈ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کافی سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد دورے کے دوران پاکستان کی کاروباری صلاحیت سے کافی متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کیلئے کافی سپورٹ کی تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی ایکسپورٹرزیورپی سٹینڈرڈز پرپورا اتر کر ہی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نیدرلینڈ کا سفارتخانہ دونوں ممالک کی تاجر برادری کو قریب لانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا کیونکہ باہمی تجارت کے فروغ پانے سے دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شعبان خالد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈ نے پاکستان کیلئے ایڈ کی بجائے ٹریڈ کی پالیسی اپنا کر ایک قابل تعریف اقدام اٹھایا ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ زرعی مصنوعات برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے لہذا نیدرلینڈ زرعی شعبے میں پاکستان کے ساتھ مہارت اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنے کو کوشش کرے تا کہ پاکستان کی فی ایکٹر پیداوار مزید بہتر ہو اور زرعی برآمدات میں مزید اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کا ویلیو چین بہتر کرنے اور ان کی ویلیو ایڈیشن میں تعاون کرے جس سے سبزیوں و پھلوں کی برآمدات میں کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد پیداوار بہتر ویلیو چین کی عدم دستیابی کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے اور اس شعبے کی بہتری میں نیدرلینڈ کا تعاون پاکستان کی تاجر برادری کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

شعبان خالد نے کہا کہ نیدرلینڈ دنیا میں سرمایہ کاری کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں لہذا نیدرلینڈ پاکستان میں خاص طور پر تونائی، انفراسٹریکچر کی ترقی، زراعت، ڈیری فارمنگ، بندرگاہوں کی ترقی اور واٹر مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کرے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے نیدرلینڈ کے سفارتخانے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ