گوشت کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 9 فیصد اضافہ ہوا ،مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد

گوشت کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران   9 فیصد اضافہ ہوا ،مشیر تجارت عبد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2021ء)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران گوشت کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 2020.21 کے دوران گوشت کی برآمدات 9 فیصد اضافے کے ساتھ 280 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 257 ملین ڈالر تھیں انہوں نے کہا نئی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات کے معیار میں بہتری لانے سے برآمدی حجم بڑھا ہے

(جاری ہے)

Your Thoughts and Comments