تربیلہ صوابی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن عید سے پہلے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

جمعہ 4 جولائی 2014 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) خیبر پختو نخوا اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر نے واپڈا حکام اور متعلقہ ٹھیکیدار کوتربیلہ صوابی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن عید سے پہلے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے انہوں نے یہ ڈیڈلائن تقریباً 9کروڑ روپے کی لاگت سے بچھائی جانے والی تربیلہ صوابی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن پر جاری کام کے معائنے کے دوران دی۔

سپیکر اسد قیصر نے واضح کیاکہ اگر متعلقہ ٹھیکیدار نے مقررہ مدت تک کام مکمل نہ کیا اور اس کی وجہ عوا م سڑکوں پر نکل آئے اورلا اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنا تو اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے فوری گرفتار اور سخت تادیبی کارروائی عمل لا یا جائے گی سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ پولز پر تار لگانے کا م گدون اور صوابی دونوں اطراف سے بیک وقت شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ لیبر کو ڈبل اور میٹریل کو بروقت سائٹ پر پہنچا کر ہر حال میں لائن بچھانے کاکام عید سے پہلے مکمل کرے کیونکہ اس وقت ضلع صوابی کے عوام کو کم وولٹیج کا سامنا ہے اور اس لائن کی تکمیل اور چالو ہونے ہی سے یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے انہوں نے پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکیدار کو تار اور دیگر سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائے اور ارتھ وائر کو بھی ایک ہفتہ کے اندر اندر کوئٹہ سے پہنچانے کو بھی یقینی بنائے تاکہ لائن بچھانے کے کام میں کوئی رکاوٹ باقی نہ ہو انہوں نے موقع پر موجود ڈی سی صوابی کامران خان آفریدی ،ایکس ای این پیسکو عثمان اکبر خان،ایس ڈی او کنسٹرکشن شاہان خان اور ڈی ایس پی شاہ ممتاز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھیکدار کے ساتھ مکمل تعاون کرکے علاقائی سطح پر درپیش چھوٹے موٹے مسائل فوری حل کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ اس کام تکمیل میں ٹھکیدارکی جانب سے کوئی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس اہم ٹرانسمیشن لائن کے سلسلے میں فنڈز کی کمی کو ہر گز آڑے آنے نہیں دیاجائیگا انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی ہو ، وہ فنڈز لائیں گے وہ اس کام کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریگے۔سپیکر اسد قیصر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ہر جمعہ کو اس منصوبے سے متعلق پراگرس رپورٹ لیں گے سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں توانائی سے متعلق منصوبے شروع نہ کرنے سے اس وقت ملک توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے اوردوسری جانب واپڈا حکام کنسٹرکشن کا م میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں اپنے وسائل کو بروئے کار لا کر چھوٹے ڈیم تعمیر کرکے خیبر پختونخوا کے عوام کو توانائی بحران سے چھٹکارا دلائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی