کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100 انڈیکس 29600 پوائنٹ کی سطح پر برقرار ،سرمایہ کاروں کے 23 ارب سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری لین دین بھی انتہائی کم رہا

جمعہ 4 جولائی 2014 21:58

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،کے ایس ای 100 انڈیکس 29600 پوائنٹ کی سطح پر برقرار ،سرمایہ کاروں کے 23 ارب سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری لین دین بھی انتہائی کم رہا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مندی کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 29600 پوائنٹ کی سطح پر ہی برقرار رہا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 23 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری لین دین بھی گذشتہ دنوں کی نسبت انتہائی کم رہا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلد رجحان رہا،ٹریڈنگ کے دوران بینکنگ، گیس اور سیمنٹ سیکٹرمیں معمولی سرمایہ کاری کی گئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 29767 پوائنٹ کی نئی سطح پر جاپہنچا تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری نہ ہونے اور حصص کی خریداری میں عدم دلچسپی کے سبب پورے دن مارکیٹ کاروباری اتارچڑھاؤ کی زد میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس نئی سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال مارکیٹ نتائج کی امیدوں پر چل رہی ہے اس کے علاوہ قلیل مدت میں کوئی بڑا ٹریگرنظر نہیں آ رہا اس صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ میں رینج باونڈ اور کم مالیاتی حجم کا سلسلہ برقرا رہا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے فل کوارٹر کے مالیاتی نتائج مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے جس کے باعث امکان ہے کہ مارکیٹ30ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔

فی الحال آئندہ دنوں میں مارکیٹ رینج باونڈ اور کم مالیاتی حجم کے ساتھ ٹریڈ کرتی نظر آ رہی ہے جس کی اہم وجہ رمضان کا آغاز ہونا اور سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی میں کمی ہے اس کے علاوہ یو بی ایل اور پی پی ایل کی نیلامی میں سرمایہ کاروں کا کافی حد تک فنڈز لگاہوا ہے توجب تک یہ شیئرز مارکیت میں نہیں آئیں گے تب تک ان حصص میں بھی کوئی بڑی کامیابی نظر نہیں آئے گی ۔

جمعہ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 77.95 پوائنٹ کی کمی سے 29619.84 پوائنٹ پر بند ہوا جبکہ 50.79 پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20436.22 پوائنٹ اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21900.81 پوائنٹ سے کم ہوکر 21827.24 پوائنٹ پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد رونما ہونیوالی مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 23 ارب 44 کروڑ75 لاکھ79 ہزار 919 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69 کھرب99 ارب48 کروڑ99 لاکھ 51 ہزار 728 روپے سے کم ہوکر 69 کھرب 76 ارب4 کروڑ23 لاکھ71 ہزار809 روپے ہوگیا۔

جمعہ کو مارکیٹ میں 7 کروڑ77 لاکھ6 ہزار حصص کاکاروبار ہوا جبکہ جمعرات کو 7 کروڑ30 لاکھ40 ہزارحصص کاکاروبار ہواتھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے119 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 188 میں کمی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے فیصل بینک 49 لاکھ،جے ایس بینک لمٹیڈ 47 لاکھ، سوئی نادرن گیس 45 لاکھ،فوجی سیمنٹ 36 لاکھ اور بینک الفلاح 34 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے شیزان انٹر نیشنل کے بھاؤ میں 45.69 روپے اور انڈس موٹر کمپنی کے بھاؤ میں 18.37 روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 472.50 روپے اور باٹا پاک کے بھاؤ میں 78 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..