اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی

کے ایس ای100انڈیکس48300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں91کروڑ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ

ہفتہ 12 جون 2021 20:14

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس48300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں91کروڑ روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم 49.37فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کو نئے وفاقی بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات ،معیشت کے درست سمت پرچلنے والے اشاریوں کے باعث ،توقع کے برعکس مسلسل بارہویں مہینے مئی کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی2.5ارب ڈلر کی ترسیلات زر جیسے عوامل کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں 3دن تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 618.06پوائنٹس بڑ ھ گیا تاہم مقامی و بیرونی قرضوں کے حجم میں اضافہ اور پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے سے ،آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سخت شرائط کی خبروں ،درآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ 30فیصد سے تجاوز کرنے،قومی مالیاتی اداروں کے تخمینوں کے برعکس عالمی بینک کی رواں سال معیشت کی شرح نمو 13فیصد رہنے کی رپورٹ سے پیدا ہونیوالی تشویش کے باعث صرف2دن میں انڈیکس 525.04پوائنٹس لوزکر گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں93.02پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس48211.70پوائنٹس سے بڑھ کر78304.72پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 175.92پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس19654.65پوائنٹس سے بڑھ کر 19478.73پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32588.88پوائنٹس سے بڑھ کر 32715.62پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں91کروڑ54لاکھ8ہزار15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب57ارب45کروڑ8لاکھ61ہزار121روپے سے بڑھ کر 83کھرب58ارب36کروڑ62لاکھ69ہزار136روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر48636.29پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47726.47پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ23ارب روپے مالیت کے 1ارب35کروڑ51لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم 27ارب روپے مالیت کی93کروڑ60لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2096کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی970کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1035میں کمی اور91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،پی ٹی سی ایل ،بائیکو پیٹرولیم ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،کوٹ ادو پاور ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،فلائنگ لمیٹڈ ،پاور سیمنٹ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،پیس پاک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ سوئی نادرن گیس ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ،جہانگیر صدیق ،پی آئی اے ،ازگارڈنائن ،غنی گلوبل اورکوہ نور اسپینگ ر فہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ