ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی ، میاں کامران سیف

منگل 15 جون 2021 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے پنجاب ٹیکس فری بجٹ کو متوازن اور تاجر دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی ، پنجاب حکومت نے عوام دوست سرپلس ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،بجٹ سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہونگی اور انہیں ریلیف ملے گا۔

یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وفاقی بجٹ بھی تاجروں کیلئے مفید بجٹ ہے، کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا ،زیادہ تر آئٹمز پر کسٹم و ریگولیٹر ڈیوٹیز ختم کی گئیں ،ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا، انکم ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے ہراساں کرنے کے اقدامات کو ختم کرنا دیرینہ مطالبہ تھا، اب فیصلہ تھرڈ پارٹی کرے گی جو اچھا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی۔ صدر وائس آف ٹریڈرز عاصم مغل نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔جنرل سیکرٹری رانا ریاض نے کہا کہ پنجاب بجٹ میں151 ارب کے ٹیکس ریلیف اور کاروبار کیلئے40ارب کے پیکیج سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا اور پنجاب کی صنعتی ترقی کا وژن پائیہ تکمیل کو پہنچے گا،کاروبار میں اضافہ سے ملازمتوں کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی