KASB، KTradeنے 4.5ملین ڈالرکے فنڈ اکٹھا کرلئے تاکہ پاکستانی افراد پاکستانی اسٹاکس میں سرمایہ لگائیں۔

KASBپاکستان کی سر فہرست اسٹاک بروکریج ہے جس نے عالمی سرمایہ کاروں کے ذریعے 4.5ملین ڈالرکے فنڈز اکٹھا کئے جو پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے

بدھ 16 جون 2021 13:48

KASB، KTradeنے 4.5ملین ڈالرکے فنڈ اکٹھا کرلئے تاکہ پاکستانی افراد پاکستانی اسٹاکس میں سرمایہ لگائیں۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2021ء) KASB پاکستان کی سر فہرست اسٹاک بروکریج ہے جس نے عالمی سرمایہ کاروں کے ذریعے 4.5ملین ڈالرکے فنڈز اکٹھا کئے جو پاکستان کی مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ KASBاس رقم کو پاکستانیوں کے سرمائے کو بہتر طور پر منظم کرنے اور پاکستان اسٹاکس اور کموڈیٹیز میں سرمایہ کاری کو بہتر کرنے کیلئے استعمال کرے گا۔

 KTradeپاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی اسٹاک ٹریڈنگ ایپ ہے جس کی 200,000سے زائد فعال ڈاؤن لوڈز موجود ہیں KASBکا مشن 10ملین پاکستانیوں کو KTradeکے ذریعہ پاکستان میں لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
KTradeکے استعمال سے پاکستانی اب اپنے گھروں سے باسہولت طریقے سے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے پورٹ فولیو کو 24/7 ٹریک کرسکتے ہیں ، KASBکی سرمایہ کاری پرایوارڈ یافتہ تحقیق اور مشوروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ورچوئل ٹریڈنگ کے طریقہ ء کارکے ذریعے تجارت بھی کرسکتے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے معاشی بحالی اور موافق حکومتی پالیسیز کی بناء پر عالمی مارکیٹ میں غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔KSE انڈیکس گزشتہ 12ماہ سے 40%سے زیادہ اوپر ہے اور کئی پاکستانی اسٹاکس نے Bitcoinمیں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں اس کی بہترین کارکردگی سے ملکی اور غیر ملکی دونوں سرمایہ کاروں کا پاکستان کی ٹیکنالوجی میں اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

KASBکے فنڈز جمع کرنے اور عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت کا دنیا بھر کے پریس میں چرچا ہے جس کی بناء پر فوربس، بلوم برگ ، ٹیک ان ایشیاء اور دیگر بڑی اشاعتوں میں اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
KASBکے چیئر مین جناب علی فرید خواجہ نے کہا،"پاکستان میں اکثر لوگوں کو رسمی مالیاتی پروڈکٹس تک رسائی حاصل نہیں ہے۔انہیں اپنی سیونگز کو رئیل اسٹیٹ یا سونے میں لگانے سے بہت کم منافع ملتا ہے، جو ناکافی ہے اور اس کے لین دین کی لاگت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ لہذٰا KTradeمیں ہم کلائنٹس کو تربیت دے کر اور اسٹاک مارکیٹ تک رسائی فراہم کرکے مالیاتی جمہوریت اور مالیاتی معلومات کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔"

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات