ایف پی سی سی آئی کا سکھر سمیت اندرون سندھ ’’ کسٹمزایڈجوڈیکیشن اسٹیشنز‘‘قائم کرنے کا مطالبہ

اندرون سندھ،بلوچستان کے تاجروں کو کسٹمز کیسزکی سماعت کے لیے طویل سفر طے کر کے کراچی، حیدرآباد آنا پڑتا ہے،شبیر منشاء چھرہ

جمعہ 18 جون 2021 16:08

ایف پی سی سی آئی کا سکھر سمیت اندرون سندھ ’’ کسٹمزایڈجوڈیکیشن اسٹیشنز‘‘قائم کرنے کا مطالبہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کی’’ قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز اینڈ ویلیو ایشن ‘‘کے کنوینر شبیر منشاء چھرہ نے اندون سندھ اور بلوچستان کی تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ کسٹمز سے متعلق کیسز کو نمٹانے کے لیے سندھ بھر میں باالخصوص سکھرمیں ’’ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اسٹیشنز‘‘قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کی بدولت اندورن سندھ اور بلوچستان کے تاجروں کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف مل سکے گا اور انہیں اپنے کیسز کے قانونی فیصلوں کے لیے طویل سفر طے کر کے کراچی یا حیدرآباد آنے کی کوفت برداشت نہیں کرنی پڑے گی۔

شبیر منشاہ چھرہ نے کلکٹر کسٹمز ایڈجوڈیکیشن سندھ ،بلوچستان کو ارسال کیے گئے ایک خط میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور اندورن سندھ باالخصوص سکھر، نواب شاہ، میرپور خاص ، لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں کے تاجروں ، ٹریڈ ایسوسی ایشنزکو کسٹمز سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے کراچی یا حیدرآباد کا طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے جو کہ ان کے لیے پریشانی کا باعث ہے لہٰذا سکھر سمیت دیگر شہروں میں کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اسٹیشنز قائم کرنے سے انہیںدشواری سے بچایا جاسکتا ہے اور کیسز کو بھی جلد ازجلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا یہ ویژن ہے کہ کاروبارکرنے کو آسان بنایا جائے اور تاجربرادری کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ تجارت وصنعتوں کو فروغ حاصل ہو اور ملکی برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جاسکیں لہٰذا سکھر سمیت اندورن سندھ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اسٹیشنز کے قیام سے یقینی طور پر وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو تقویت ملے گی اور کیسز کو برق رفتاری سے نمٹانے سے حکومت کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا