ملکی معیشت، اعلانات ضروریات اور خواہشات سے ترقی نہیں کرتی:میاں زاہد حسین

کاروباری برادری کے تعاون سے 58 سو ارب کا ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے، اقتصادی ترقی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا

جمعہ 18 جون 2021 16:15

ملکی معیشت، اعلانات ضروریات اور خواہشات سے ترقی نہیں کرتی:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ تیس سال سے پاکستان کی شرح نمو جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں 1.8 فیصد کم رہی ہے جسے اب بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرح نمو بڑھانے میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہم ہے اور اگر اس کو مناسب صنعتی و تجارتی ماحول فراہم نہ کیا گیا تو ہماری شرح نمو اور ٹیکس بیس کبھی نہیں بڑھے گی اور 5800 ارب روپے ٹیکس کا حصول بھی ممکن نہی ہو گا، جس سے عوام کے مصائب اور حکومت کی مالی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں صنعت زراعت اور ایس ایم ایز کو توجہ دی گئی ہے اور دستاویز بندی پر بھی فوکس کیا گیا ہے مگر بعض فیصلوں پر کاروباری برادری میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے جسے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگلے سال شرح نمو میں مزید اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے پانچ فیصد تک پہنچانے کے لئے تقریباً پینسٹھ ارب ڈالر کی درآمدات کرنا ہونگی جبکہ برآمدات ستائیس ارب اور ترسیلات 30 ارب ڈالرتک رہنے کا اندازہ ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 8 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جبکہ قرضوں کی واپسی کے لئے بھی اربوں ڈالر درکار ہونگے۔

حکومت کے آخری سال میں شرح نمو کو چھ فیصد پر لانے کے لئے پچھتر ارب ڈالر تک کی درآمدات اور 35 ارب ڈالر کی برآمدات کرنا ہونگی جو ایک چیلنج ہو گا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پٹرولیم پراڈکٹس، ایل این جی، بجلی، پام آئل اور کوئلے سمیت درآمد کی جانے والی متعدد اشیاء کی قیمت میں اضافہ کا قومی امکان ہے جس سے خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔معیشت ملکی ضروریات اعلانات اور خواہشات کی بنیاد پر ترقی نہیں کرتی بلکہ اس کے لئے کاروبار دوست پالیسیوں اور پبلک سیکٹر کاروباری اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس کے لئے کئی سال تک مسلسل محنت اور میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی