قرضے کی اگلی قسط کے لئے آئی ایم ایف نے 4 نئی شرائط عائد کردیں

منگل 8 جولائی 2014 12:38

قرضے کی اگلی قسط کے لئے آئی ایم ایف نے 4 نئی شرائط عائد کردیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) آئی ایم ایف نے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے تحت پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کیلئے نیپرابورڈمیں خالی آسامیاں پر کرنے سمیت 4نئی شرائط عائد کردی ہیں یو بی ایل اور پی پی ایل کے حکومتی شیئرز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے نجکاری بھی آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے کی گئی ہیں۔اس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے مزید 4 اسٹرکچرل بینچ مارکس(شرائط)عائدکی ہیں جن میں کہا گیاکہ پاکستان کو اسٹیٹ بینک کے انٹرنل آپریشنز کو بہتر بنانا ہوگا، ایڈوائزری مانیٹری پالیسی کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کرنا ہوگی اسکے علاوہ اسٹیٹ بینک کی رسک مینجمنٹ سے متعلقہ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور انکی سنٹرلائزیشن کیلئے بورڈ کمیٹی قائم کرناہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ نیپرابورڈ کے ممبران کی خالی آسامیاں پرکرنا ہونگی اور بورڈ کو مکمل کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں تیسری نئی شرط یہ عائد کی گئی ہے کہ یو بی ایل اورپی پی ایل کے حکومتی شیئرزکی مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کرنا ہوگی اور یہ شرط گذشتہ ماہ (جون)کے آخر تک پوری کرنا تھی جو کہ حکومت نے یو بی ایل اور پی پی ایل کے شیئرز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کے تحت پوری کردی اسکے علاوہ نیپرا بورڈ کی خالی آسامیاں پر کرنیکی شرط بھی جون کے آخر تک پوری کرنا تھی تاہم یہ شرط ابھی تک پوری نہیں ہوسکی۔ چوتھی نئی شرط یہ ہے کہ ڈیبٹ مینجمنٹ آفس میں پبلک ڈیبٹ مینجمنٹ کی ذمہ داریوں کو یکجا کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات