حکومت پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹڈ ریجیم کو بحال کرے ‘ پرویز حنیف

آئی ایم ایف کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے اپنے مفادات کو پیش نظر رکھاجائے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی

ہفتہ 19 جون 2021 13:44

حکومت پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹڈ ریجیم کو بحال کرے ‘ پرویز حنیف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن و سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف نے پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹڈ ریجیم کو بحال نہ کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کے ممالک برآمدات میں سہولتیں دے رے ہیں جبکہ ہمار ے ہاںرکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی بجائے اپنے مفادات کو پیش نظر رکھے ، اگر موجودہ حکومت نے بھی برآمدی شعبوں کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا تو برآمدات میں اضافے کا رجحان زیادہ دیر بر قرار نہیں رہ سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے ہمارے تحفظات کا نوٹس لیں اور زیرو ریٹڈریجیم کی بحالی کامطالبہ کرنے والے برآمدی شعبوں کے ذمہ داران کو مدعو کر کے ان سے تفصیلی بریفنگ لیں تاکہ انہیں اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پرویز حنیف نے کہا کہ جوشعبے زیرو ریٹڈ ریجیم بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ سارے اپنی مصنوعات برآمد کر دیتے ہیں اس لئے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے حوالے سے پراپیگنڈا بلا جواز ہے، حکومت کے پاس مشینری موجود ہے اور اگر کوئی مینو فیکچررز اپنی برآمدی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے تو اس پر ٹیکس عائد کیا جائے ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیر و ریٹڈ ریجیم کو بحال کیا جائے تاکہ ہماری برآمدات مزید بڑھ سکیں ، اس کے ساتھ ساتھ ریفنڈز کی ادائیگی کو بھی مزید سہل او رانصاف پر مبنی بنایا جائے تاکہ چھوٹے برآمدکنندگان کو سرمائے کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..