اکانومی واچ نے سیکشن 203( A)میں تبدیلی کی تجویز پیش کر دی

پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب اور دس لاکھ جرمانے کا فیصلہ درست ہے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو بڑھانے انکم ٹیکس آرڈیننس میں تبدیلی اور سیکشن 203( A)متعارف کروانے کی حمایت کر دی ۔ تاہم انھوں نے اس میں بعض تبدیلیاں تجویز کی ہیں تاکہ ٹیکس گزار اور ٹیکس حکام کے مابین کم از کم رابطے کی حکومتی پالیسی متاثر نہ ہو۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب اور دکاندار کی طرف سے خلاف ورزی پر کاروبار سیل کرنے اور دس لاکھ جرمانے کی سزا کی حمایت کرتے ہیں جسے کسی صورت میں واپس نہ لیا جائے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سیکشن 203( A) میں ٹیکس افسران کو ٹیکس دھندہ کی گرفتاری کے اختیارات کو کاروباری برادری لٹکتی تلوار سمجھ کر اسکی مخالفت کر رہی ہے جسے متوازن بنانے پر غور کیا جائے۔

(جاری ہے)

ٹیکس دھندہ کے علاوہ ٹیکس افسران کو بھی جوابدہ بنایا جائے اور ٹھوس ثبوت کے بغیر کوئی کاروائی نہ کرنے دی جائے۔ اگر کسی ٹیکس گزارکی گرفتاری کے بعدعدالت میں جرم ثابت نہ ہو سکے تو متعلقہ ٹیکس افسر کے خلاف کاروائی کی جائے اور ٹیکس گزار کے نقصانات کی تلافی کی جائے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے فول پروف سیف گارڈز مہیا کئے جائیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی پریشانی ختم ہو جائے۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ٹیکس ریونیو نہ بڑھایا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..