اسٹیٹ بینک اور جاز کیش کا نوجوانوں میں مالی خواندگی بڑھانے کے لیے اشتراک

ہفتہ 19 جون 2021 17:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بینک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (نباف)اور پاکستان کی سرفہرست فن ٹیک کمپنی جاز کیش نے پاکستان کے نوجوانوں کی مالی خواندگی بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں فریقوں کا مقصد نوجوانوں کی مالی خواندگی کے قومی پروگرام (NFLP-Y) کے لیے اسٹیٹ بینک کے پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے دلچسپ اور معلوماتی گیم پوم پاک کمائی کے لیے سیکھیں کے ذریعے مالی خواندگی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا ہے۔

پوم پاک (PomPak) میں کہانی پر مبنی بیانیہ استعمال کرتے ہوئے دو ایسے خاندانوں کا سفر دکھایا گیا ہے جو ایک چھوٹا کاروباری منصوبہ بناتے ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے ساتھ اخلاقی رویے اور بجٹ بنانے، بچتوں اور بینکاری جیسی مالی صلاحیتوں کی تعلیم دینے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

پوم پاک عمر کے تین گروپوں کے لیے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے، جن میں بچے (9تا12سال)، نوعمر افراد (13تا17سال) اور جوان (18تا29سال) شامل ہیں۔

جو شخص بھی یہ کورس مکمل کرتا ہے اسے نباف اور این ایف ایل پی وائے مشترکہ طور پر مالی خواندگی کا ایک سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ یہ گیم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلا جا سکتا ہے یا اسے گوگل پلے اور دیگر آلات کے ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔شراکت داری کے تحت جاز کیش اپنے پلیٹ فارم پر پوم پاک ایپلی کیشن کی پروموشن کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو 26ملین سے زیادہ پاکستانیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

اس طرح یہ ایپلی کیشن عوام کی بڑی تعداد کو دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال بڑھنے سے قوم کی مالی خواندگی کو فروغ ملے گا ،جس کے بہت مثبت سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔مینجنگ ڈائریکٹر نباف ریاض نذر علی چنارانے مالی شمولیت کے فروغ کے لیے مالی خواندگی میں اضافے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی خواندگی کے حوالے سے پاکستان کے پہلے ای لرننگ گیم پوم پاک نے مالی تعلیم کی فراہمی کیطریقے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوم پاک نے اپنے آغاز سے اب تک جو کامیابی حاصل کی ، اس پر نباف کو حقیقتا فخر ہے، اور جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت داری ہر خاص و عام کو مالی تعلیم کی فراہمی کے ہمارے عزم میں خاصا اہم کردار ادا کرے گی۔جاز کیش کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون گیلیبارٹ نے مفاہمت کی یادداشت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاز کیش کے ذریعے مالی سہولتوں اور تعلیم کے حصول کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

بیک وقت مضبوط کاروبار اور بہتر پاکستان کی تعمیر جاز کیش کی کامیابی کے طویل مدتی ثمرات ہیں۔ یہ معاہدہ مذکورہ اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گا کیونکہ ہم پاکستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے خواہاں ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رہنمائی میں نباف نوجوانوں کے لیے مالی خواندگی کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے، تاکہ پاکستانی نوجوانوں اور اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو بنیادی مالی تعلیم دی جاسکے۔ گذشتہ تین برسوں میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ پاکستان کے 45 اضلاع تک پھیل چکا ہے ، جس سے اس زمرے میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد کو مالی تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد