بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10 ماہ کے دوران 12.84 فیصد اضافہ

اتوار 20 جون 2021 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ملک بھر میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصدکانمایاں اضافہ دیکھا گیا۔جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.84 فیصد جبکہ اپریل کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر68.07فیصدکااضافہ ہوا۔

مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر17.52 فیصد اوراپریل میں ماہانہ بنیادوں پر85.76 فیصدکا حوصلہ افزا اضافہ ہوا،جن پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے ان میں فرنس آئل ، لبریکیٹنگ آئل، جیوٹ بیچنگ آئل، ایل پی جی، پیٹرول، ہائی سپیڈڈیزل اورکیروسین آئل شامل ہے، جن پیٹرولیم مصنوعات کی منفی بڑھوتری ہوئی ہے ان میں جیٹ فیول آئل، ڈیزل آئل اورسالوینٹ نپھاتا شامل ہے۔

(جاری ہے)

چینی کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر16.45 فیصداضافہ جبکہ ماہانہ بنیادوں پراپریل میں 16.74 فیصدکی کمی ہوئی ہے، اسی طرح کاٹن یارن اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 10.03 اور10.04 فیصدکااضافہ ہوا،نائیٹریٹ اورفاسفیٹ کھادوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پربالترتیب 4.59 اور22.16 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ٹریکٹر،ٹرک، جیپوں، لائیٹ کمرشل گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بالترتیب 65.26 فیصد، 2.56فیصد، 4.33 فیصد، 41.61 فیصد، 45.93 فیصد اور33.39 فیصدکااضافہ ہوا۔

کوکنگ آئل کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر0.21فیصد اضافہ جبکہ بپاسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.79 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،گندم کی پسائی میں اضافہ کی شرح 50.87 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ