ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ، گھریلو سلنڈر50 ، کمرشل سلنڈر مزید 200 روپے مزید مہنگا

منگل 8 جولائی 2014 18:34

ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ، گھریلو سلنڈر50 ، کمرشل سلنڈر مزید 200 روپے مزید مہنگا

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ کر دیا گیا ہے،جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز پھر اپنی من مانی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمت میں اضافے سے لاہور، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ایل پی جی 120 روپے فی کلو جب کہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوہاٹ اور پشاور میں 125 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایل پی جی 110 روپے فی کلو جب کہ مری، ہزارہ اور شمالی علاقاجات میں ایل پی جی 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کے سربراہ عرفان کھوکھر نے مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کل ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ روز بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی