پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی5ارب روپے ڈوب گئے

منگل 22 جون 2021 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 47900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی5ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 56.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48100پوائنٹس کی سطح کو چھو کر نیچے آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہو ئی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں25.38پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 48012.52پوائنٹس سے گھٹ کر 47987.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 14.59پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19339.65پوائنٹس سے کم ہو کر 19325.06پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32723.04پوائنٹس سے کم ہو کر 32701.12پوائنٹس پر آگیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب59کروڑ70لاکھ95ہزار319روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب57ارب 34کروڑ21لاکھ 29ہزار278روپے سے گھٹ کر 83کھرب51ارب 74کروڑ50لاکھ 33ہزار 959روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 61کروڑ7لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 83کروڑ91لاکھ 86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 236میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ،کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ 7کروڑ54لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ84لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ74لاکھ ،ازگارڈ نائن 3کروڑ33لاکھ اور ٹی پی ایل 3کروڑ حصص کمے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیورفوڈز کے بھائو میں 790.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 16500.00روپے ہو گئی جبکہ 48.95روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1749.95روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں 68.26روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 841.86روپے ہو گئی اسی طرح 31.60روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 895.00روپے پر آ گئی

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی