گزشتہ مالی سال ایک ارب 89کروڑ ڈالر سے زائد کا پاکستانی چاول برآمد کیا گیا

بدھ 9 جولائی 2014 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2013 تا 30 جون 2014 کے اختتام پرایک ارب 89کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار 270 ڈالر مالیت کا پاکستانی باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا ، باسمتی چاول کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ جبکہ نان باستمی چاول کی برآمدات میں 8 فیصد کمی رونما ہوئی ہے یہ بات رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اورایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے رائس کے چیئرمین جاوید علی غوری نے بدھ کے روز بتائی ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی باسمتی چاول اچھی کوالٹی اور ویلیو ایڈیشن کے باعث اچھی قیمت کے باعث 35 فیصد اضافی قیمت پر برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2013 تا 30جون 2014 تک ایک ارب 51 لاکھ 579 ہزار ڈالر مالیت کا 26 لاکھ 22 ہزار 899ٹن نان باسمتی چاول جبکہ اسکے مقابلے میں یکم جولائی 2012 تا 30 جون 2013 تک ایک ارب 21 کروڑ 89 لاکھ ڈالر مالیت کا 28 لاکھ 58ہزار ٹن نان باستمی چاول برآمد کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ مالی سال نان باسمتی چاول کی مالیت میں 13فیصد اور برآمدات میں 8 فیصدکمی رونما ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2013تا30جون 2014تک 84 کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت کا 7 لاکھ 33 ہزار 860 ٹن باستمی چاول برآمدکیا گیا جبکہ اسکے مقابلے میں یکم جولائی 2012 تا 30 جون 2013 کے دوران 62کروڑ66 لاکھ 91 ہزار ڈالر مالیت کا 6 لاکھ 30 ہزار ٹن باسمتی چاول برآمد کیا گیا تھا۔جاوید علی غوری نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید اضافے کے امکانات ہیں جس سے ملک کو خطیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی چاول کے برآمدکنندگان ویلیو ایڈیشن کی جانب بھرپورتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اسی وجہ سے یکم جولائی 2012 تا 30 جون 2013 کے مقابلے میں باسمتی چاول کی برآمدات میں 16 فیصد جبکہ 35 فیصد اضافی نرخوں میں برآمدکیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2013 تا 30 جون 2014 تک 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک لاکھ 75 ہزار ٹن براؤن رائس برآمدکیا گیا ہے جس میں مزید اضافے کی گنجائش موجودہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ