خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں تیل وگیس کے قدرتی ذخائر کو بروئے کارلانے کیلئے7.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 9 جولائی 2014 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں تیل وگیس کے قدرتی ذخائر کو بروئے کارلانے کیلئے تاریخی فیصلہ کی منظوری دیتے ہوئے صوبے میں7.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ منظوری چیف سیکرٹری خیبرپختونخواامجد علی خان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری انرجی اینڈ پاورصاحبزادہ سعید احمد،سیکرٹری خزانہ بادشاہ بخاری، چیف ایگزیکٹیوKPOGCLرضی الدین، ایم ڈی بینک آف خیبر سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ ابتدائی مرحلے میں خیبرپختونخواکے دواضلاع کرک اور کوہاٹ میں پائے جانے والے تیل وگیس کے قدرتی وسائل کو بروئے کارلانے کے لئے نجی شعبے کے ذریعے7.5ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور صوبے میں سرمایہ کاری کایہ منصوبہ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ(KPOGCL) کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے نہ صرف صوبے کی آمدنی میں اضافہ ہوگابلکہ روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور صاحبزادہ سعید احمد نے مذکورہ فیصلے کو تاریخی ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں پائے جانے والے تیل و گیس کے قدرتی ذخائرکی پیداوار اور تلاش کے لئے نجی شعبے کے تحت شروع ہونے والاسرمایہ کامنصوبہ صوبہ میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے لینڈ مارک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ضلع کرک اور کوہاٹ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ رگ، سائزمک ڈیٹا، ریکارڈر وغیرہ کے لئے نجی شعبے کے تحت سرمایہ کاری کی جائے گی جوکہ ان قدرتی وسائل کو فروغ دینے کیلئے صوبے میں توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگاجس سے ہمارا صوبہ ملک کا امیر ترین صوبہ بن کر ابھرے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواامجد علی خان نے تیل و گیس کے منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کے تبدیلی کے وژن اوراسے صوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی سمیت صوبے کی معیشت کے استحکام کے لئے ایک بڑا منصوبہ قرار دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 116پوائنٹس کی کمی کے بعد 70198 تک پہنچ گیا

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

پاکستان اورشمال مشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،جاری مالی سال کے دوران شمال مشرقی ..

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

دبئی  سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ

دبئی سے ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43 فیصد اضافہ