مئی‘جون کی تنخواہوں سے محروم سٹیل ملز ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ عید الفطر سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مالیاتی پیکیج کے تحت سٹیل ملز کیلئے 2ارب 87کروڑ 50لاکھ روپے کی ایک اور قسط آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان

اتوار 13 جولائی 2014 14:02

مئی‘جون کی تنخواہوں سے محروم سٹیل ملز ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ عید الفطر سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، مالیاتی پیکیج کے تحت سٹیل ملز کیلئے 2ارب 87کروڑ 50لاکھ روپے کی ایک اور قسط آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) مئی‘جون کی تنخواہوں سے محروم پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ عید الفطر سے قبل جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے منظورہ شدہ 18ارب 50کروڑ روپے کے مالیاتی پیکج کے تحت پاکستان سٹیل ملز کیلئے 2ارب 87کروڑ 50لاکھ روپے کی ایک اور قسط آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز اس وقت 4سے 5فیصد کی استعداد ی صلاحیت پر چل رہی ہے تاہم اس کو رواں ماہ کے اختتام تک 20فیصد تک بڑھایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق کوئلہ نہ ہونے کی و جہ سے 21ستمبر 2013سے کوک اووین بائی پروڈکٹ پلانٹ کوک نہیں بنا رہا تھا تاہم اب سٹیل ملز کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اورموریطانیہ سے پچاس ہزار آئرن اوور درآمد کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر دستخط ہوچکے ہیں اور ایل سی کھولی جاچکی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ آئرن اوور ایک ماہ کے عرصہ میں پاکستان پہنچے گا جبکہ 18ارب 50کروڑ روپے کے مالیاتی پیکیج کی پہلی قسط کے4ارب 20کروڑ روپے کی رقم میں انتظامیہ نے ایک لاکھ دس ہزار میٹرک ٹن میٹالرجیکل کول آسٹریلیا سے درآمد کیا۔ذرائع کے مطابق سٹیل ملز ملازمین کی اپریل تک کی تنخواہیں ادا کی جا چکی ہیں اور مزید ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ عید الفطر سے قبل جاری کردی جائیگی ۔اگر وزارت خزانہ کی جانب سے اسی طرح بروقت رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو بہت جلد ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu