تعمیراتی صنعت کیلئے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ

6 ماہ کی توسیع سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری ایک ہزار ارب سے بڑھ کر 2 ہزار ارب تک پہنچ سکتی ہے‘ چیئرمین فیاض الیاس

ہفتہ 31 جولائی 2021 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے تعمیراتی صنعت کیلئے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریلیف پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے تو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری ایک ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔چیئرمین فیاض الیاس نے کہا کہ اب بھی سیکڑوں پراجیکٹس اسکیم کے تحت رجسٹر ہونے سے رہ گئے ہیں، اگر اسکیم کی مدت کو مزید 6 ماہ تک بڑھایا جائے تو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ ایک ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار ارب روپے سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق 500 سے زائد تعمیراتی منصوبے رجسٹر ہونے سے رہ گئے ہیں، جن کی مالیت ایک ہزار ارب روپے سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوںکو دی گئی سہولت 30 جون 2022 تک اور تعمیراتی پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مقررہ سال 2023 میں توسیع کرکے سال 2024 مقرر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کرونا وبا کے باعث پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، کرونا کی دوسری اور تیسری لہر کے باوجود ایمنسٹی اسکیم کے مثبت اثرات سیمنٹ، سریا کی ملکی تاریخ کی بلند ترین پیداوار اور پینٹ، ٹائلز سمیت دیگر تعمیراتی مصنوعات کی ریکارڈ فروخت کی صورت میں ظاہر ہوئے ہیں جبکہ 100 فیصد پیداوار کے باوجود سیمنٹ، سریا اور دیگر تعمیراتی طلب کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سیمنٹ اور سریا کے مزید پلانٹس لگائے جارہے ہیں اور تعمیرات کی ذیلی صنعتوں میں بڑے پیمانے پر توسیع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے ریلیف پیکیج کے ذریعے اہداف اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے، جب تک ایمنسٹی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع نہ کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی  بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..

سی ڈی این ایس نے  رواں  مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

موبائل فونز کی درآمدات میں   8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

حکومت سی پیک اور ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی، ..

حکومت سی پیک اور ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی، ..

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد  کمی  ہوئی،ادارہ شماریات

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

ملک میں سیمنٹ  کی ریٹیل قیمت میں  گزشتہ ہفتے کےدوران  استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران استحکام رہا

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8  ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی،  19.2فیصد ..

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی، 19.2فیصد ..

تیسری بچت ایکسپو  21مارچ کو  کراچی   ایکسپو سینٹر میں   ہو گی،ٹی ڈی اے پی

تیسری بچت ایکسپو 21مارچ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گی،ٹی ڈی اے پی

مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  21 فیصد کی نمو ریکارڈ

مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 21 فیصد کی نمو ریکارڈ