تمام طبقات خصوصی افراد کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں‘ لبارڈ

ہفتہ 31 جولائی 2021 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) لاہور بزنسمین برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر محمد پرویز ملک نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے خصوصی افراد کا خیال رکھیں تاکہ ان کو معاشرے کا فعال رکن بنایا اور خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے، اس طرح خصوصی افراد بوجھ بننے کے بجائے ملک کا قیمتی اثاثہ بن جائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لبارڈ گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سابق صدر میاں مصباح الرحمن ، لبارڈ کی نائب صدر بشری اعتزاز احسن، سیکریٹری جنرل محمد سعید خان،شائستہ پرویز ملک، جائنٹ سیکریٹری احمر ملک، اعزازی سیکریٹری فنانس صلاح الدین، سیکریٹری انفارمیشن شفیق احمد، نغمانہ جاوید، توقیر احمدشریفی، تانیہ ملک اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین میٹنگ میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

محمد پرویز ملک نے کہا کہ کاروباری برادری کا کردار قابل ستائش ہے جو اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور خصوصی افراد کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ لبارڈ کی خدمات کو آگے بڑھانے میں لاہور چیمبر گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں کہا کہ لبارڈ کا جذبہ خدمت سب کے لیے مشعلِ راہ اور یہ خود اس قسم کے دیگر تمام اداروں کے لیے مثال ہے جس کی انہیں تقلید کرنی چاہیے۔ انہوں نے لبارڈ کی گورننگ باڈی کے تمام اراکین بالخصوص محمد پرویز ملک صاحب کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا ۔ لبارڈ کے سیکریٹری جنرل محمد سعید خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دس فیصد کے لگ بھگ فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے جبکہ ہمارے ہاں انہیں وہ سہولیات بھی میسر نہیں جوہونی چاہیئیں لہذا ان افراد کو معاشرے کا فعال اور سرگرم رُکن بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ماضی میں بھی مشکل معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا ، موجودہ معاشی چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکتا ہے،ڈاکٹر حفیظ ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

زرعی معیشت کو تقویت اور سیڈ سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات قابل ستائش ہیں‘ ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

کوکنگ آئل کی پیداورمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ،بناسپتی گھی کی پیداوارمیں معمولی کمی ریکارڈ کی ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی  بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..

بی ای سی ایس،پی پی ڈی یواور مسلم ہینڈز پاکستان کے مابین صاف پانی ، عملے کی بہبود کو بہتر بنانے میں تعاون ..

سی ڈی این ایس نے  رواں  مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

سی ڈی این ایس نے رواں مالی سال کے دورن نئے بانڈز کے اجراسے 1050 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

موبائل فونز کی درآمدات میں   8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

حکومت سی پیک اور ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی، ..

حکومت سی پیک اور ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کرے گی، ..

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد  کمی  ہوئی،ادارہ شماریات

پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

ملک میں سیمنٹ  کی ریٹیل قیمت میں  گزشتہ ہفتے کےدوران  استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران استحکام رہا

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8  ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی،  19.2فیصد ..

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی، 19.2فیصد ..

تیسری بچت ایکسپو  21مارچ کو  کراچی   ایکسپو سینٹر میں   ہو گی،ٹی ڈی اے پی

تیسری بچت ایکسپو 21مارچ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گی،ٹی ڈی اے پی