راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تین روزہ ریئل اسٹیٹ نمائش،لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے افتتاح کردیا

رواں سال جون تک ہاسنگ فنانس کیلئے بینکوں کے پاس 145 ارب روپے کی درخواستیں جمع کروائی جا چکی جن میں سے 46 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، اس سال ہائوسنگ سیکٹر کیلئے 378 ارب روپے قرض کا ہدف رکھا گیا ہے ،نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 45 ہزار کم لاگت مکانات کی تعمیر جاری ہے نجی شعبہ بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے،چیئر مین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی

ہفتہ 31 جولائی 2021 18:10

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی تین روزہ ریئل اسٹیٹ نمائش،لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے افتتاح کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے کہا ہے کہ رواں سال جون تک ہاسنگ فنانس کیلئے بینکوں کے پاس 145 ارب روپے کی درخواستیں جمع کروائی جا چکی جن میں سے 46 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، اس سال ہائوسنگ سیکٹر کیلئے 378 ارب روپے قرض کا ہدف رکھا گیا ہے ،نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 45 ہزار کم لاگت مکانات کی تعمیر جاری ہے نجی شعبہ بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تین روزہ ریئل اسٹیٹ نمائش کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے تقریب میں تمام لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور کہاکہ کورونا کے دور میں تمام لوگ احتیاط کریں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں کامیاب نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کا معیشت کا گہرا تعلق ہے ،گزشتہ سال وزیر اعظم نے سمارٹ لاک ڈان کا بڑا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کو لاک ڈائون سے باہر رکھا گیا ،تعمیراتی شعبے کو بڑا پیکیج دیا گیا ،تعمیراتی شعبے میں فکس ٹیکس کا نظام لایا گیا ،اسٹیٹ بینک نے مقامی بینکوں کو تعمیراتی شعبے کو قرض کا پانچ فیصد دینے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبے کیلئے 378 ارب روپے قرض کا ہدف رکھا گیا ،وزیر اعظم کی سربراہی میں قائم تعمیراتی شعبے کی کمیٹی کے 96 میٹنگز ہو چکی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی منصوبوں میں منظوری کے طریقے کار میں بہت بہتری آئی ہے ،کورونا سے نکل کر تعمیراتی شعبے میں مزید تیزی آئیگی ،حکومت چاہتی ہے کہ قانونی منظم اور ماحول دوست تعمیرات ہوں ۔

نمائش پر سٹال ہولڈرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں انکی سیل میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،تعمیراتی شعبے میں جدت کی ضرورت ہے ،کم آمدن لوگوں کیلئے کم لاگت ہائوسنگ کی بھی ضرورت ہے ،حکومت نے نجی شعبے کو کم لاگت مکانات کی اسکیم میں شریک کیا ہے ،ماہانہ کرایہ تک مکان کی اقساط پر مکانات کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ،لوگوں کو کم لاگت مکانات کیلئے 145 ارب روپے کی درخواستیں بینکوں کو ملی ہیں ،حکومت نے 45 ہزار کم لاگت مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔

صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا نے کہاکہ نمائش کا مقصد تعمیراتی شعبے میں مقامی طور ہر تیار ہونے اشیا کی نمائش کرنا ہے ،راولپنڈی چیمبر تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات لے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے سے عام آدمی کو مکان ملنے کی سہولت حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے کورونا کے باوجود تعمیراتی شعبے میں نمایاں ترقی ہوئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار

کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار