اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:00

اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس47700پوائنٹس سے کم ہو کر47ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 120ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھرب روپے رہ گیا جبکہ61.35 فیصد حصص کی قیمتں بھی گر گئیں ۔

کرونا کی چوتھی لہر میں نئے کیسز کی شرح کراچی میں 23فیصد تک پہنچنے اور حکومت کی جانب سے ہر کاروباری شعبے کے اوقات محدود کر نے ،نئی مانیٹری پالیسی سے متعلق اضطراب اور اعتماد کے فقدان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل اور بڑے شہروں میںمکمل لاک ڈان کی خبروں ،مانیٹری پالیسی بیان میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 2تا 3فیصد بڑھنے کی پیشگوئی سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھنے اور لسٹڈ کمپنیوں کے کاروباری لاگت و منافع پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات جیسے عوامل نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کئے رکھا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کرونا کی روک تھام کیلئے صوبے میں لاک ڈان کے اعلان نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی اس طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دن مندی کی زد میں رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 752.09پوائنٹس گھٹ گیا تاہم ایک روزہ تیزی میں انڈیکس صرف14.31پوائنٹس ہی ریکور کر سکا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 737.78پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47793.07پوائنٹس سے گھٹ کر47055.29پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 324.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19161.24پوائنٹس سے کم ہو کر18837.05پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32627.84پوائنٹس سے کم ہو کر32163.11پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب20ارب53کروڑ42لاکھ82ہزار133روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب63ارب 24کروڑ56لاکھ43ہزار206روپے سے گھٹ کر82کھرب42ارب71کروڑ13لاکھ61ہزار73روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 47930.85پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 46921.15پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کی45کروڑ2لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم12ارب روپے مالیت کی37کروڑ64لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 2070کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سی727کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1270میں کمی اور73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،الشہیر کارپوریشن ،بائیکو پیٹرولیم ،نیمائر ریسائنس ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،وویز سنگر ،پیس پاک لمیٹڈ،سلک بینک لمیٹڈ ،کے اے ایس بھی موڈ ،گل احمد ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سٹی فارما لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،سوئی نادرن گیس ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،عائشہ اسٹیل مل ،حیسکول پیٹرول ،پی ٹی سی ایل ،پاک انٹر نیشنل بلک اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس   619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب سے اقتصادی تعلقات بڑھا رہے ہیں،میاںز اہد حسین

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

ہلال احمر قبائلی اضلاع کوہاٹ برانچ ٹیم کی کوہاٹ چیمبر آف کامرکے بانی رشید پراچہ سے ملاقات

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..