ایف بی آر آٹو میٹک انوائرمنٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس دہندگان کو ری فنڈز کی ادائیگی ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے ،شیربازبلور

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:41

ایف بی آر آٹو میٹک انوائرمنٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس دہندگان کو ری فنڈز کی ادائیگی ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے ،شیربازبلور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے فوری حل اور ترجیحی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے کو سراہا ہے اور ایف بی آر کی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ایز آف ڈوئنگ بزنس (کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کئے جانیوالے ) اقدامات کو بھی کافی حوصلہ افزاء قرار دیا ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے طورخم بارڈر پر ویلیو ایشن کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے چیمبر اور کسٹمز حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیااور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد سے سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور کی سربراہی میں سرحد چیمبر کی ان لینڈ ریونیو سروسز سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر زاہداللہ شنواری ،ْ چیمبر کے سابق صدر عدیل رئوف ،ْ وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر رابیل ریاض اور قرة العین پرمشتمل وفد نے اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ٹیکس پالیسی ڈاکٹر سید جدون اور ممبر ایکسپورٹ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے کہا کہ ایف بی آر آٹو میٹک انوائرمنٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس دہندگان کو ری فنڈز کی ادائیگی ایک احسن اور قابل تعریف اقدام ہے ۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبرکے صدر شیر باز بلور ،ْسرحد چیمبر کی ان لینڈ ریونیو سروسزسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زاہداللہ شنواری ،ْ سابق صدر ،ْ عدیل رئوف نے انڈسٹریز سے متعلقہ مسائل کے بارے میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تفصیلاً آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے مثبت و مربوط تجاویز بھی پیش کیں۔

انہوں نے ری فنڈز کیسز کوبرق رفتاری سے نمٹانے ،ْ بالخصوص لیگل فورسز میں زیر التواء کیسز کو فوری طور پر حل کرنے سمیت بزنس کمیونٹی ،ْ چھوٹے تاجروں کو ٹیئرون میں شامل کرنے اور ریلیف دینے پر زور دیا ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور اور وفد کے دیگر اراکین کے سفارشات اورتجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادں پر حل کئے جائیں۔

انہوں نے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ری فنڈز کی فوری ادائیگیوں کیلئے فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے اس مسئلے کوجلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس کیسز کے حوالے سے ٹیکس پیئرز کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کسی بھی اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی اورکہا کہ اس حوالے سے جلد از جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران پوائنٹ آف سیل کے مسئلے پر بھی تفصیلاً بحث کی گئی اور ری ٹیل ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات کرکے مسئلے کا قابل قبول حل تلاش کرنے پر اتفاق ہوا ۔چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ کاروباری خواتین کو بروقت سہولیات کی فراہمی کیلئے ریجنل ٹیکس آفس پشاور میں قائم ٹیکس پیئرز فیسیلی ٹیشن ڈیسک پر خواتین عملے کو تعینات کیا جائیگا ۔ اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو سرحد چیمبر آنے کی دعوت بھی دی گئی جو انہوں نے قبول کی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل