لاک ڈاؤن سے شہر کی غریب آبادی بری طرح متاثر ہوگی،یونائیٹڈ بزنس گروپ

پیر 2 اگست 2021 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل، سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی 2021 کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر رہنماؤں اور یو بی جی کے ممبران نے پاکستان کے تجارتی اور معاشی حب کراچی میں ہفتہ بھر کا لاک ڈاؤن لگانے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے شہر کی غریب آبادی بری طرح متاثر ہوگی جہاں لاکھوں خاندان روزانہ کی اجرت اور چھوٹے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ بھر کا لاک ڈاؤن نہ صرف کراچی کی معاشی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرے گا بلکہ بالآخر پوری قومی معیشت کو بھی متاثر کرے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیں ورنہ معاشی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پورے شہر کو بند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کوویڈ کی سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لیے انہوں نے ویکسینیشن سینٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی۔ یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ ناکافی انتظامات کی وجہ سے، لوگوں کی بڑی تعداد ویکسینیشن سینٹرز کے باہر جمع ہوکر ایس او پیز کی صریح خلاف ورزی کرتی نظر آرہے ہیں۔

حکومت عام لوگوں کو گھروں میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات بھی بری طرح متاثر ہوں گی کیونکہ غیر ملکی خریداروں کی جانب سے برآمدات کے آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے جو اس وقت بڑھتی مہنگائی اور پیداواری لاگت میں بمشکل تیار کئے گئے ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات