سستی بجلی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے ،میاں زاہد

پیر 2 اگست 2021 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سستی بجلی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بنیادی کردارادا کرتی ہے کیونکہ اس سے صنعتی و زرعی پیداواراورخدمات سستی ہوجاتی ہیں۔

ملک میں چھوٹے بجلی گھر بنانے اورسولروونڈ انرجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے مسئلے کومستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے۔ اس ترقی یافتہ دور میں بڑے گرڈ سٹیشن ماضی کی یادگار بنے ہوئے ہیں اس لئے پاکستان میں یہ سلسلہ بتدریج ختم کیا جائے تاکہ سالانہ کھربوں روپے کے نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیس فیصد بجلی چوری اورکمزورانفراسٹرکچر کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہے اور ٹرانسمیشن نظام کی کمزوری اوراہلکاروں میں کارکردگی کی کمی کی وجہ سے سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ کروڑ افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ کم ازکم نوکروڑ افرادکولوڈ شیڈنگ بھگتنا پڑتی ہے جس سے وہ بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور معاشی و نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے لئے بڑی مقدار میں پٹرولیم درآمدات پرانحصار کرنا پڑتا ہے جس پراربوں ڈالرلاگت آتی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی بدولت بجلی بنانے سے آلودگی بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ساری دنیا میں بجلی بنانے کے لئے کوئلے، تیل اورگیس پرانحصارکم کیا جا رہا ہے مگرپاکستان میں اس وقت بھی چونسٹھ فیصد بجلی درآمد شدہ ایندھن سے بنائی جا رہی ہیاوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تیل کی کھپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ بجلی کے ڈسٹریبیوشن نظام میں خرابیاں دور کرنے اور پیٹرولیم کے بجائے قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے نیم دلانہ کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ ضرورت بھرپورکوششوں کی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ توانائی کی پالیسی کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی ملے، صنعتی و زرعی پیداوار کی لاگت کم ہواوربرآمدات میں اضافہ ہو سکے جس کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہی

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ