- Home
- Business
- Business News
- آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام سینٹورس مال اسلام آباد میں خواتین کی ہینڈی کرافٹ پراڈ یکٹس کی ..
آئی سی سی آئی کے زیر اہتمام سینٹورس مال اسلام آباد میں خواتین کی ہینڈی کرافٹ پراڈ یکٹس کی نمائش
وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے بطور مہمان خصوصی نمائش کا افتتاح کیا خواتین انٹرپرینیورز کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، زرتاج گل حکومت ہینڈی کرافٹ شعبے کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دے، میاں اکرم فرید آئی سی سی آئی خواتین انٹرپر ینیورز کی حوصلہ افزائی کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا، فاطمہ عظیم خواتین انٹرپرینیورزکو سی پیک کے اسپیشل اکنامک زونز میں مفت جگہ فراہم کی جائے،حلیمہ عثمان سروٹھیا
منگل 3 اگست 2021 18:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواتین دستکاری کی معیاری مصنوعات تیار کر رہی ہیں جن کی سیاحتی مقامات پر بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے جس سے ان کا کاروبار بہتر فروغ پائے گا۔
انہوں نے خواتین انٹرپرینیورز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کاروبار کی بہتر ترقی کے لیے انوویشن اور سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خواتین کو ترقی کے مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے نمائش میں لگے ہوئے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا اور خواتین کی دستکاری مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈی کرافٹ شعبے کو پاکستان میں بہت نظرانداز کیا گیا ہے حالانکہ اس شعبے میں ترقی کے بے شمار مواقع پائے جاتے ہیں۔ لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہینڈی کرافٹ شعبے کیلئے سازگار پالیسیاں بنائے اور اس شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے جس سے تجارت اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈی کرافٹ شعبے پر بہتر توجہ دینے سے سیاحت کو بھی وزیراعظم کے وژن کے مطابق ترقی ملے گی۔ انہوں نے خواتین کیلئے حکومت کی بلا سود قرضوں کی پالیسی کو سراہا تاہم انہوں نے کہا کہ بینک خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کرنے میں مکمل تعاون نہیں کر رہے لہذا حکومت اس مسئلے کو حل کرنے پر بہتر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹی صنعتوں اور چھوٹے کاروباروں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے کیونکہ معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ان کا کردار بہتر اہم ہے۔ آئی سی سی آئی کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم نے کہا کہ چیمبر نے ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سینٹوریس کے تعاون سے اس نمائش کا انعقاد کیا ہے تا کہ اس خطے کی خواتین کی دستکاری مصنوعات کی اصل صلاحیت کو بہتر طور پر اجاگر کیا جائے جس سے ان کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش خواتین کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو فرو غ دینے کے نئے مواقع تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی دستکاری مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر نمائش کیلئے بھی تعاون کرے جس سے ان کا کاروبار بہتر ترقی کرے گا اور ہماری برآمدات میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آئندہ بھی خواتین انٹرپرینیورز کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حلیمہ عثمان سروٹھیانے کہا کہ حکومت سی پیک کے تحت قائم ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز میں خواتین انٹرپرینیورز کو مفت جگہ فراہم کرے اور خواتین اسٹارٹ اپس کو مزید بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں۔ سینٹورس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار راشد الیاس خان اور چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کی دستکاری مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور
PSX Live Index
Updated: 06:15:01pm | 23-04-2024
Status: Closed | Volume: 655,935,508 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary