پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی 9.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی 9.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 9,447 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے سونے کی ہوئے جن کی مالیت 2.517ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.150 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.015ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.045 ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 702.075 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 498.069 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 342.570 ملین رو پے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 205.153 ملین رو پے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 164.259 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 88.088 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 9.010 ملین رو پی رہی۔

ایگری کلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.204 ملین روپے رہی

Your Thoughts and Comments