صنعتوں کو سہولتیں دینے سے ہی معیشت مستحکم ہوگی: عمیس خٹک

ی*ٹیکسوں کا بوجھ کم ،سادہ اور آسان ٹیکس نظام لایا جائے،ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی عمیس خٹک نے کہا ہے کہ صنعتوں کو سہولتیں دینے سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور معیشت مستحکم ہوگی،پیچیدہ اور مشکل ٹیکس نظام کے باعث نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ ورک میں آتے ہوئے ڈرتے اور ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ٹیکس نظام میں اصلاحات اور آسانیوں سے ہی حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام میں خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ کیا جائے اور سادہ اور آسان ٹیکس نظام لایا جائے تاکہ ہر شخص اپنے ذمہ کا ٹیکس ادا کرسکے۔ پہلے سے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے اور نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو اب تک ٹیکس ادا نہیں کررہے تاکہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکسوں کی بوجھ میں کمی ہوسکے۔کاروبار ی برادری ٹیکس دینے کو تیار ہیں ملکی معیشت کی مضبوطی اور صنعتی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے صنعتکاروں اور تاجر برادری سے مشاورت کی جائے اور آسان ٹیکس نظام وضع کیا جائے تاکہ ہر شخص اپنے ٹیکس خوشدلی سے ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکے ۔

Your Thoughts and Comments