روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں، صدر آئی سی سی آئی

پیر 13 ستمبر 2021 16:59

روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں، صدر آئی سی سی آئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر یاسر الیاس خان نے کہا ہے  کہ   ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قدر میں استحکام لانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے جائیں۔  پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  کاروباری برادری کو مستقبل میں کاروبار کو وسعت دینے اور نئی سرمایہ کاری کیلئے مستحکم زرمبادلہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ان کے مستقبل کے تمام منصوبے متاثر ہوں گے۔

سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ  روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہو گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت درآمدات پر انحصار کم کرنے اور درآمدات کا متبادل ملک میں تیار کرنے کیلئے نجی شعبے کو بہتر ترغیبات و سہولیات فراہم کرے جس سے روپے کی قدر میں بھی استحکام پیدا ہو گا۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا وقت کا تقاضا  یہ ہے کہ حکومت صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے فوری اصلاحی اقدامات کرے۔

فاطمہ عظیم سینئر نائب صدر اور عبدالرحمان خان نائب صدر آئی سی سی آئی نے کہا کہ ہماری بعض صنعتیں اپنی مصنوعات تیار کرنے کیلئے تقریباً 70 فیصد خام مال باہر سے درآمد کرتی ہیں اور روپے کی قدر میں کمی سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ہماری برآمدات بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر مسابقتی ہو جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد