اسلام آباد چیمبر کے الیکشن میں فاونڈر گروپ نے میدان مار لیا

کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی، مسائل حل کروائیں گے، میاں اکرم فرید بھاری اکثریت سے کامیابی حق سچ کی فتح ہے۔ ظفر بختاوری، اعجاز عباسی کامیابی سے نئی طاقت ملی ہے تاجروں کی خدمت جاری رہے گی، خالد چوہدری

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن منعقد ہوئے جس میں ممبران نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ گنتی کے بعد چیف الیکشن کمشنر چوہدری عبدالغفار نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق فاؤنڈر گروپ کے تمام امیدوار کامیاب ہوئے، اس طرح آئی سی سی آئی کے ہونے والے الیکشن میں فاونڈر گروپ نے میدان مار لیا اور کامیابی کا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا۔

دن بھر ممبران نے پولنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا، فاونڈر گروپ اور یونائیٹڈ گروپ کے مابین مقابلہ ہوا۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں سولہ امیدواروں نے حصہ لیا اور فاؤنڈر گروپ کے تمام آٹھ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ کارپوریٹ کلاس میں بھی 16 امیدوار میدان میں تھے، یونائیٹڈ گروپ کے سات اور ایک امیدوار انفرادی حیثیت میں میدان میں اترا۔

(جاری ہے)

فاؤنڈر گروپ کے تمام آٹھ امیدوار کامیاب قرار پائے۔ بعد ازاں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید نے خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے اور آنے والے عہدے داروں کو مزید محنت کرنا ہو گی۔

کامیابی گروپ میں اتحاد کا مظہر ہے، الیکشن کمپین کے کو چیئرمین اعجاز عباسی، کو چیئرمین عامر وحید اور سابق صدر اور یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی حق سچ کی فتح ہے اور الیکشن کمپین جس منظم طریقے سے چلائی گئی کامیابی اسی کا نتیجہ ہے امید ہے کامیاب ہونے والے سارا سال محنت کریں گے۔

اور سابقہ عہدیداروں سے زیادہ کام کرکے دکھائیں گے۔ فاونڈر گروپ الیکشن کمپین کے کوآرڈینیٹر اور سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا کہ کے شہر بھر کی مارکیٹوں کے عہدیداران فاؤنڈر گروپ کے ساتھ ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ فاونڈر گروپ کی کامیابی سے اسلام آباد کے تاجروں کا اتحاد مضبوط ہوا ہے جس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ