این آئی ٹی نے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ متعارف کرادیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) شرعی اصولوں پر مبنی انویسٹمنٹ مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی طلب پوری کرنے کے لیے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹیڈ نے ’’این آئی ٹی۔ اسلامک منی مارکیٹ فنڈ (NIT-IMMF)‘‘ متعارف کرادیا ہے جس کی اولین عوامی فروخت (آئی پی او) 20سے 22ستمبر 2021 کے دوران کی جائیگی۔یہ ایک اوپن اینڈ فنڈ ہے جس کا بنیادی مقصد شرعی اصولوں کے مطابق منی مارکیٹ اور قرضہ جاتی انسٹرومینٹس کے متنوع پورٹ فولیوز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

مفتی ذیشان عبدالعزیز کو فنڈ کا شرعی ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فنڈ ان سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہوگا جو اپنے سرمائے کو ممکنہ طور پر تحفظ فراہم کرتے ہوئے سود سے پاک ریٹرنز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فنڈ متعارف کرانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے این آئی ٹی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی نے کہا کہ یہ نیا فنڈ ان سرمایہ کاروں کے لیے موزوں ہے جو قلیل مدتی ایکسپوژر کے ساتھ کم خدشات کا سامنا کرتے ہوئے زیادہ تیزی سے نقد میں تبدیل کرائے جانے والے شرعی اصولوں پر مبنی سرمایہ کاری کے ذرائع کو ترجیھ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این آئی ٹی ایل جلد ہی پاکستان کا پہلا سوشل امپیکٹ فنڈ بھی متعارف کرائے گا جو اہمیت کے حامل اور پائیدار سماجی اثرات کے منصوبوں کیلیے سرمایہ مہیا کرے گا۔ این آئی ٹی ایل کے زیر انتظام فنڈز کی مجموعی مالیت (31اگست 2021 تک) 158ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مجموعی سرمایہ کاروں کی تعداد تقریباً 54ہزار ہے۔ این آئی ٹی ایل کی 16شہروں میں 27شاخیں اور دفاتر سرمایہ کاروں کو سہولت اور رہنمائی فراہم کررہی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ویب سائٹ یا رابطہ نمبر 0800-00648 سے رجوع کرسکتے ہیں

Browse Latest Business News in Urdu

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین