پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی

کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی119ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب روپے سے کم ہو کر81کھرب روپے پر آگیا جبکہ کاروباری 60.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور46600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی119ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب روپے سے کم ہو کر81کھرب روپے پر آگیا جبکہ کاروباری 60.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

اسٹا ک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ رواں ماہ کے آخر میں باضابط مذاکرات شروع ہونے اور حصص مارکیٹ کی غیر واضح سمت ،آئی ایم ایف پروگرام میں دوبارہ شمولیت کے بعد پروگرام کی سخت شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں معیشت کے تمام شعبوںکو نئے چیلنجز کا سامنا کرنے ،مہنگائی بڑھنے ،خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور درآمدات کی وجہ سے تجارتی خسارے کی بلند شرح پر برقرا رہنے ،سرمایہ کارو ں کوڈالر کی بڑھتی قدر پر کرنٹ اکائونٹ اور تجارتی خسارے میں مزید اضافے کے خدشات ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات اور اگست میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1.5ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی خبروں پر سرمایہ کاری تذبذب کا شکا ر رہے اور انہوں نے منافع خوری کی خاطر نہ صرف فروخت کو ترجیح دی بلکہ نئی سرمایہ کاری سے بھی ہاتھ کھینچ لیا جس کی وجہ سی3دن کی مندی سے انڈیکس838.12پوائنٹس لوز کر گیا تاہم طویل دورانیئے کے بعد روپیہ کی تنزلی کا سلسلہ رکنے سے آنیوالے دنوں میں بڑھتے درآمد بل کے حجم میں کمی کے امکانات ،وفاقی حکومت کا قومی ائیر لائن کو44ارب روپے کا بیل آئوٹ پیکیج دینے اور کے الیکٹر ک کو نیشنل گرڈ سے 1100میگا واٹ بجلی کی فراہمی جیسے اقدامات سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں2دن تیزی کا رجحان رہا اس دوران کے ایس ای1010انڈیکس 275.91پوائنٹس بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں562.21پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47198.29پوائنٹس سے کم ہو کر46636.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح304.29پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18784.61پوائنٹس سے کم ہو کر18480.32پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32388.43پوائنٹس سے گھٹ کر32010.20پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھائو کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب19ارب79کروڑ6لاکھ99ہزار303روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب55ارب17کروڑ14لاکھ23ہزار497روپے سے کم ہو کر81کھرب35ارب38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس47387.34پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس46503.69پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ15ارب روپے مالیت کی47کروڑ97لاکھ93ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم11ارب روپے مالیت کی33کروڑ27لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر2605کمپنیو ں کا کاروبا ر ہوا جس میں سی920کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1579میں کمی اور106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم ،سروس فیبرک ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سٹی فارما لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونائیٹڈ بینک ،ایز گارڈ نائن ،ہم نیٹ ورک ،یوسف ویوننگ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،ٹریٹ کارپوریشن ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،میپل لیف ،بینک اسلامی پاکستان ،بینک آف پنجاب اور سلک بینک سر فہرست رہے ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند