مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے نرخ میں مجموعی طورپر استحکام رہا

اسپاٹ ریٹ میں فی من 150 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 13250 روپے کے نرخ پر بند ہوا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے نرخ میں مجموعی طورپر استحکام رہا ٹیکسٹائل ملز روئی کی محتاط خریداری کررہی ہے جبکہ زیادہ تر جنرز نے مارکیٹ نیچے آتی گئی اس دوران روئی اوور سولڈکر گئے تھے جس کے باعث ڈلیوری کا فقدان ہونے کی وجہ سے جنرز کا گھبراہٹ ختم ہوچکا تھا جس کی وجہ سے زیر تبصرہ ہفتہ کے دوران روئی کے نرخ میں متوقع گراوٹ آسکی بہر حال کاٹن یارن مارکیٹوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کاٹن یارن اور PC کاٹن میں مندی کا رجحان رہا کئی ملز نے اونچے داموں خاصی مقدار میں یارن فروخت کیا ہوا ہے وہ محتاط فروخت کرتے تھے جس کی وجہ سے یارن کے داموں میں متوقع گراوٹ نظر نہیں آئی ہوسکتا ہے آئندہ ہفتے کے دوران یارن کے نرخ میں گراوٹ نظر آ سکے مقامی کاٹن کے نرخ میں استحکام رہنے کی ایک وجہ ڈالر کی اونچی اڑان بھی ہیں ڈالر کے نرخ میں تاریخی اضافے کی وجہ سے بیرون ممالک سے روئی کی درآمد نسبتا مقامی روئی سے مہنگی ہونے کی وجہ سے درآمدی معاہدہ کم ہوگئے ہیں تاہم روئی کے درآمد کنندگان کے کہنے کے مطابق بیرون ممالک سے روئی کے تقریبا 30 لاکھ گانٹھوں کے معاہدے ہو چکے ہیں جبکہ مقامی ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کو تقریبا 65 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرنے پڑیں گے کیونکہ مقامی روئی کی کھپت تقریبا ایک کروڑ 60 لاکھ گانٹھوں کی ہوگی جبکہ مقامی طور پر روئی کی پیداوار سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 85 لاکھ گانٹھوں کی ہونے کی توقع ہے گو کہ تاحال پاس کی فصل کو دیکھتے ہوئے کئی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اگر موافق موسمی حالات رہے اور زیادہ بارشیں نہ ہوئی اور جراثیم کے تدارک کے لئے صحیح طور پر اسپرے استعمال کیے جائیں گے تو پیداوار تقریبا 95 لاکھ گانٹھوں کی بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کی 15 ستمبر کے پاس کی پیداواری رپورٹ کے مطابق روئی کی پیداوار میں ساڑے 16 لاکھ گانٹھوں کا حوصلہ افزا اضافہ ہوا۔صوبہ سندھ میں روئی کا نرخ کوالٹی کے حساب سے فی من 12200 تا 13400 روپے پھٹی کا نرخ فی 40 کلو 4500 تا 5800 روپے بنولہ کا نرخ فی من 1650 تا 1750 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کانرخ فی من 13200 تا 13500 روپے پھٹی کا نرخ فی 40 کلو 5000 تا 5800 روپے بنولہ کا نرخ فی من 1650 تا 1800 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا نرخ فی من 13100 تا 13200 روپے پھٹی کا نرخ فی 40 کلو 6000 تا 6900 روپے بنولہ کا نرخ فی من 1700 تا 1850 روپے رہا۔

PCGA کی حوصلہ افزا پیداواری رپورٹ کے بعد مارکیٹ فی من 200 تا 300 روپے کم ہوگئی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 150 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 13250 روپے کے نرخ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھا میں ملا جلا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے بھا میں تقریبا فی پانڈ 2 امریکن سینٹ کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ ڈالر کے بھا میں اضافہ بتایا جاتا ہے تاہم پاس پیدا کرنے والے علاقوں میں طوفان کی خبریں بھی مارکیٹ پر منفی اثر نہ رسی USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ بھی گزشتہ ہفتہ کے نسبت 37 فیصد کم رہی جبکہ شپمنٹ میں 53 فیصد اضافہ ہوا دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں جگہ چین اور پاکستان اول اور دوسرے نمبر پر رہے۔

چین، برازیل، وسطی ایشیا، افریقہ اور ارجنٹینا وغیرہ میں روئی کے بھا میں مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا لیکن بھارت میں نئی فصل کی آمد کی وجہ سے مندی کا رجحان رہا بھارت کے پاس پیدا کرنے والے علاقہ گجرات میں بے تحاشہ بارشوں کی وجہ سے پاس متاثر ہونے کا خدشہ ہے گو کہ بھارت میں روئی کے بھا کو زیادہ کم ہونے سے بچانے کیلئے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا CCI امدادی قیمت MSP پر روئی اور پھٹی کی خریداری کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ