ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے ‘راجہ وسیم حسن

تاریخ میں توسیع سے تاجر برادری احسن طور پر اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ‘ نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 21 ستمبر 2021 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ کورونا وباء میں اوقات کار مخصوص کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ اتوار تعطیل اور ملکی سیاسی صورتحال اور معاشی عدم استحکام سمیت دیگروجوہات کی بناء صنعتکار و تاجر برادری کی اکثریت اپنے ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہیں کرواسکے۔

اس لیے ایف بی آر تاجر برادری کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن(گوشواری) جمع کروانے کی تاریخ میں31دسمبر تک کی توسیع کرے کیونکہ انکم ٹیکس اور ویلتھ سٹیٹمنٹ فارم میں پیچیدگیوں کے باعث 30ستمبر کی آخری تاریخ مقرر ہونے سے تاجر برادری پریشانی کا شکار ہے اور انہیں بروقت اپنی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں خالد یونائٹیڈ سٹیل ، فرخ منشا ، حافظ کامران ،راجہ نبیل و دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ وسیم حسن نے کہاکہ کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں31دسمبر تک توسیع سے تاجر برادری احسن طور پر اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں گے ۔اس سلسلہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) تاجروں کی مشکلات اور مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی مدت میں اضافہ کا نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ تاجر برادری کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ