پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کی96ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

منگل 21 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پیر کے روزبینک دولت پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں25بیسس پوائنٹس سے شرح سود 7فیصد سے بڑھ کر7.25فیصد ہوجانے ،مہنگائی میں اضافے کے خدشات ،در آمدات میںاضافے اور جاری کھاتے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو ملکی معیشت کیلئے تشویشناک قرار دیئے جانے کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا،کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے گھٹ کر 46000ہزار کی پست سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی96ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر 79کھرب روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے اثرات مرتب ہونے سے مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 46500،46400،46300،46200اور46100پوائنٹس کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں519.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس46528.21پوائنٹس سے کم ہو کر46008.85پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 243.05پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18421.96پوائنٹس سے کم ہو کر14178.91پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31860.27پوائنٹس سے گھٹ کر31490.64پوائنٹس پرآگیا ۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں96ارب17کروڑ17لاکھ74ہزار44روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ80کھرب93ارب39کروڑ44لاکھ49ہزار629روپے سے گھٹ کر79کھرب97ارب 22کروڑ26لاکھ75ہزار585روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو12ارب روپے مالیت کے 32کروڑ58لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کی19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 519کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،398میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ81لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ64لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ2کروڑ14لاکھ ،بائکو پیٹرولیم 1کروڑ82لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں104.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 5910.00روپے ہو گئی اسی طرح40.10روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2438.08روپے ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں41.00روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1155.00روپے ہو گئی اسی طرح32.99روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر480.01روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی