دوبئی ایکسپو 2020 کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے محکمے معیاری ڈاکو مینٹریز اور مواد تیار کریں‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

ماہ نومبر میں دوبئی میں صوبائی حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے انعقاد سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی‘اسلم اقبال

بدھ 22 ستمبر 2021 16:44

دوبئی ایکسپو 2020 کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے محکمے معیاری ڈاکو مینٹریز اور مواد تیار کریں‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی زیر صدارت دوبئی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہواجس میں دوبئی ایکسپوکے حوالے سے محکمانہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دوبئی میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے انعقاد، ایڈوانس ٹیم بھجوانے، دوبئی ایکسپو کے حوالے سے مالیاتی امور اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبئی ایکسپو 2020 کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے محکمے معیاری ڈاکو مینٹریز اور مواد تیار کریں۔ دوبئی ایکسپو کے ذریعے صوبہ پنجاب کے سرمایہ کاری کے پوٹینشل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ نومبر میں دوبئی میں صوبائی حکومت کی طرف سے انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے انعقاد سے پنجاب میں نئی سرمایہ کاری آئے گی۔

انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے اور اس کانفرنس میں ایوان ہائے صنعت وتجارت اور بزنس کمیونٹی کی بھر پورنمائندگی ہوگی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دوبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سرمایہ کاروں کو آگاہی دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ دوبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے صوبائی محکمے اپنے انتظامات جلد مکمل کریں۔ سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ