پاکستان اور تر کی دوطرفہ تجارت 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

پاکستان اور ترکی کا تجارت بڑھانے کا فیصلہ اور روڈ کوریڈور کا خیر مقدم

بدھ 22 ستمبر 2021 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ترکی کے ما بین سڑک کے ذریعے دو طرفہ تجا رت کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطحی تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان سے استنبول-تہران-اسلام آباد (ITI) راہداری کے ذریعے اکتو بر کے پہلے ہفتے میں روڈ ٹر انسپورٹ کے ذریعے ترکی سامان پہنچانے کا افتتا ح کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ دو طرفہ تجارت میں روڈ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیا بی ایک بڑی رکاوٹ تھی اور اب قیمتی وقت اور سرمائے کی بچت کی جا سکے گی۔اس ہائی پروفائل ایونٹ کا اہتمام پاکستان ترکی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم نے کیا تھا اور یہ اس کا چوتھا اجلاس تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دونوں اطراف کے اعلیٰ ترین سفارت کاروں نے شرکت کی۔

دونوں ملکوں کی کاروباری، صنعتی اور تجارتی قیادت اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان میں ترکی کے سفیرH.E. Ihsan Mustafa Yurdakul نے کہا کہ پاکستان تر کی دو طرفہ تجا رت ایک ارب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے اور تجارت کی موجودہ سطح کو چند سالوں میں با ہمی کو ششو ں سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ بشرطیکہ، ہم دو نو ں ممالک کی کاروباری برادری کے تعلقات کو مضبوط کریں اور مزید شعبوں اور صنعتوں کو بھی دو طرفہ تجا رت کا حصہ بنائیں۔

ترکی میں پاکستان کے سفارت خانے میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن ارشد جان پٹھان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے ترکی میں پاکستانی مشن کی مکمل حمایت کااعادہ کیا۔ انہوں نے سیاحت، چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان سے ترکی تک روڈ پر مبنی ٹرک کی نقل و حرکت کے بارے میں بھی بات کی؛ جس کے لیے پاکستان مشن کی جانب سے کسٹمز وغیرہ کے لیے ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انتہائی کامیاب ایونٹ کے مرکزی معمار اور ترکی پاکستان کے جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم کے پاکستانی سائیڈ کے شریک چیئرمین امجد رفیع نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ترکی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم کے ذریعے جو پلان اور طریقہ کار پیش کیا گیا ہے، وہ آئندہ برسوں میں بھی پھل دیتا رہے گا اور دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا رہے گا۔

امجد رفیع نے روشنی ڈالی کہ تقریباایک دہائی کے وقفے کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 2011 کے بعد ایک ارب ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہی؛ جبکہ درمیانی عر صے میں یہ حجم تقریباً 650 ملین ڈالر تک گر چکا تھا ۔ترکی پاکستان سی سی آئی فورم کے ترک سائیڈ کے شریک چیئر مین Prof. Dr. Omer Bolat نے کہا کہ جہاں تک دو طرفہ تجارت کا تعلق ہے، غیر روایتی شعبے بھی تیزی کے ساتھ اپنے آپ کو متعارف کروا رہے ہیں اور یہ رجحان پہلے سے بڑھتے ہوئے تجارتی حجم میں اضافہ کرے گا۔

ترکی کے یونین آف چیمبرز اور کموڈٹی ایکسچینجز کے صدرM. Rifat Hisarciklioluنے ترکی پاکستان تعلقات کی تاریخی اور انسانی بنیادوں پر زور دیا اور معاشی اور تجارتی تعلقات میں صلاحیت کا جائزہ لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلا ل خان پا شا نے کہا کہ کوویڈ سے متعلق تمام تر چیلنجوں کے باوجود پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت لچکدار اور مضبوط رہی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک مسلسل بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی چیلنجوں کی راہ میں آنے والے مسائل کاعمدگی سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔

دونوں فریقوں نے سیاحت کے مواقع اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے لیے موجود امکانات پر تفصیلی پریزینٹیشن دی اور مذہبی، ثقافتی، میڈکل اور اقتصادی سیاحت کے میدانوں میں دونوں ممالک کی سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعتوں کی ترقی میں اہم کردارکے پوٹنیشل پر روشنی ڈالی۔دیگر قابل ذکر شخصیات جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں آفتاب الرحمن، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی؛Necip Boz، ترک سیاحتی اسمبلی کے مشیر؛Abdullah Deniz، صدر ترکی انویسٹمنٹ آفس؛ عمران خان، بورڈ آف انویسٹمنٹ، حکومت پاکستان اور شاہد احمد خان، ڈائریکٹر ایف ایس اینڈ آر لمیٹڈشامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند