گال گلیڈی ایٹرز اس سال لنکا پریمیر لیگ جیتے گی، ٹیم مالک ندیم عمر

ندیم عمر نے عزیز عبدالرحیم کاسامالی اور ماجد بشیر کو مشترک مالک کی حیثیت سے فرنچائز کا حصہ بنا لیا

بدھ 22 ستمبر 2021 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) گال گلیڈی ایٹرزلنکا پریمیر لیگ(ایل پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن میں جفنا اسٹالینز کے خلاف فائنل میچ میں شکست کھا گئی تھی لیکن فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا ماننا ہے کہ یہ سال گلیڈی ایٹرز کا ہو گا کیونکہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں زبردست کم بیک کرنے کیلئے تیار ہے۔

پہلے سیزن کے ابتدائی مرحلے میں ٹیم کی قیادت پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کی تھی اور بعد میں سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسے کو ٹیم کی کمان سونپ دی گئی تھی کیونکہ شاہد آفریدی کو ذاتی وجوہات کی بنائ پر ٹورنامنٹ کو درمیان میں چھوڑنا پڑا تھا۔سابق لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم ٹیم مینٹور تھے۔ندیم عمر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک بھی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک پاکستانی بزنس ایگزیکٹو اور سابق سکریبل کھلاڑی ہیں جو کھیلوں میں اپنی خدمات کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہیں۔ وہ اکتوبر 2020 سے پاکستان سکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اور مئی 2018 سے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ کلب کے صدر بھی ہیں۔ گال فرنچائز کا بنیادی محرک سری لنکا کے جنوبی صوبہ میں کھیل کو فروغ دینا ہے۔

ندیم عمر نے کہا ہے کہ ایل پی ایل کا آئندہ سیزن ہمارے لیے بہت اہم ہے، خاص طور پر جس طرح ہم نے پچھلے سیزن میں کم بیک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اعظم خان، دھننجیا لکشن اور ساہن آراچیج جیسے نوجوان کھلاڑیوں کی کچھ قابل ذکر پرفارمنس دیکھیں جنہوں نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین معیار قائم کیا ہے جو ٹیم میں آئیں گے۔ فرنچائز مالک نے کہا کہ اگلے ایڈیشن میں ہم بہتر کھیل کا مظاہرہ کر کے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں، ہمیں گال کے ارد گرد شائقین کی طرف سے زبردست سپورٹ حاصل تھی اگرچہ انہیں اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن ہم نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے ان کی سپورٹ کو دیکھا۔

ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز کے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح اپنی سپورٹ جاری رکھیں اور آگے بڑھنے میں ہماری مدد کریں۔دبئی سے تعلق رکھنے والے آئی پی جی گروپ کے بانی،چیف ایگزیکٹو آفیسر اورایل پی ایل کے آفیشل پروموٹر انیل موہن نے کہا ہے کہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی ایڈیشن میں زبردست کم بیک کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا مشاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں ایل پی ایل ایک بڑی لیگ بن کر سامنے آرہی ہیجبکہ مجھے یقین ہے کہ گال ٹیم کی کارکردگی لیگ کے قدکوبڑھانے میں مدد دے گی۔

آئی پی جی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹراورسی سی ایم او غلام رسول نے کہا ہے کہ پچھلے سیزن میں ندیم عمر کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کی بدولت ہمیں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے،ندیم عمر کے ساتھ ہمیشہ ہمارے خصوصی تعلقات رہیں گے کیونکہ پہلی فرنچائز کا اعلان کر کے انہوں نے لیگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سال ایل پی ایل میں سنسنی خیز لمحات کا منتظر ہوں اوراس میں کوئی شک نہیں کہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اس کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

غلام رسول نے ندیم عمر کو "مسٹر کرکٹ آف پاکستان "کے نام سے پکارتے ہوئے دوسرے سیزن میں ان کی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کا افتتاحی ایڈیشن بائیو سکیور ببل میں ہمبنٹوٹا کے مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 26 نومبر سے 16 دسمبر 2020 تک کھیلا گیا تھا۔ یہ ایونٹ ٹی وی چینل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مجموعی طور پر 557 ملین لوگوں لوگوں تک پہنچا تھا۔

اسپانسرز نے 5 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز اور ٹائٹل اسپانسر "مائی الیون سرکل" نے سرمایہ کاری پر 9 اعشاریہ 85 گنا منافع کمایا۔ ایل پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح جفنا اسٹالینز مالیتی چارٹ میں 3.98 ملین ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہے اس کے بعد گال گلیڈی ایٹرز (3.82 ملین ڈالرز)، دمبولا کنگز (3.54 ملین ڈالرز)، کولمبو کنگز (3.44 ملین ڈالرز) اور کینڈی ٹسکرز (3.19 ملین ڈالرز) ہیں۔

ایل پی ایل میچز کوسری لنکا ، بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا ، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سکائی سپورٹس ، سونی اسپورٹس نیٹ ورک ، جیو ، پی ٹی وی اور ولو ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا جس کو 155ملین لوگوں نے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر اس لیگ کی رسائی 218ملین تک ممکن ہوئی جبکہ ہر گزرتے میچ کے ساتھ ایل پی ایل کو 1لاکھ33ہزار478مرتبہ مینشن کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ