اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے وفد کا سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا دورہ،کامیابی پر مبارکباد دی

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:28

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے وفد کا سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا دورہ،کامیابی پر مبارکباد دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر سردار یاسر الیاس خان کی قیادت میں چیمبر کے ایک35رکنی وفد نے سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ واقع ستارہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور چوہدری یاسین گروپ کو سی ڈی اے مزدور یونین کے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین، چیئرمین شاکر زمان کیانی، صدر راجہ اورنگ زیب خان اور ایڈیشنل سیکرٹری علی اصغر عرف مانی بٹ سمیت دیگر عہدیداران کو  مبارک باد کے پھول پیش کئے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبدالرحمٰن خان، چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید، چیمبر کے سابق صدور طارق صادق، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، چیمبر کے نومنتخب صدر محمد شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان کے علاوہ احسن ظفر بختاوری،اسلم کھوکھر، خالد چوہدری، نوید ملک، سیف الرحمٰن خان، اشفاق چھٹہ، وقار بختاوری، عمران منہاس، نثار مرزا، طاہر محمود، ضیاء خالد چوہدری، نوید ستی، چوہدری عبدالغفار، عبدالحمید عباسی، طہماس بٹ اور دیگر وفد میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے ریفرنڈم میں چوہدری یاسین گروپ کی کامیابی پر وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکاری برادری کو فخر ہے کیونکہ چوہدری محمد یاسین نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے یونین اسلام آباد کی سب سے بڑی یونین ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اور سی ڈی اے مزدور یونین کے باہمی تعاون سے شہریوں اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا بہت اہم کردار ہے اور امید ہے کی چوہدری یاسین گروپ آئندہ بھی سی ڈی اے سے متعلقہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں چیمبر کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا گزشتہ کئی برس سے چیمبر اور سی ڈی اے یونین کا مضبوط باہمی تعاون رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین نے ووٹ کے ذریعے چوہدری یاسین گروپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے وہ اس پر پورا اترے گا اور سی ڈی اے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔چیمبر کے سابق صدور طارق صادق، اعجاز عباسی اور خالد اقبال ملک نے کہا کہ چیمبر سی ڈی اے ملازمین کی بہبود کیلئے کی جانے والی کوششوں میں یونین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کا ووٹ کے ذریعے ان کے گروپ کو کامیاب کرانا ان کیلئے باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے فائونڈر گروپ کو بھی چیمبر کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا وفد جلد چیمبر کا دورہ کر کے نومنتخب عہدیداران کو باقاعدہ طور پر مبارک باد پیش کرے گا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین شاکر زمان کیانی، صدر راجہ اورنگ زیب اور ایڈیشنل سیکرٹری علی اصغر عرف مانی بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کرنے کیلئے دورہ کرنے پر چیمبر کے وفدکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ