محمد ادریس کراچی چیمبر کے صدر، عبدالرحمان نقی سینئر نائب صدر، قاضی زاہد نائب صدر منتخب

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:19

محمد ادریس کراچی چیمبر کے صدر، عبدالرحمان نقی سینئر نائب صدر، قاضی زاہد نائب صدر منتخب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی منیجنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر محمد ادریس کو 2021-22 کے لیے کے سی سی آئی کا صدر منتخب کیا ہے۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں عبدالرحمان نقی سینئر نائب صدر اور قاضی زاہد حسین نائب صدر منتخب ہوگئے۔محمد ادریس جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بی ایم جی سے وابستہ ہیں انہوں نی2013-14 میں کے سی سی آئی کے نائب صدر اور 2009 سے 2015 تک کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیںاوروہ وزارت میری ٹائم افیئرز اور سندھ آئی ٹی بورڈ کی کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق، ہارون فاروقی، انجم نثار، جاوید بلوانی اور جنرل سیکرٹری اے کیو خلیل نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران کے سی سی آئی کے امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بزنس مین گروپ (بی ایم جی) گزشتہ 24 سالوں سے مسلسل کے سی سی آئی کے انتخابات جیت رہا ہے جو کراچی کی پوری تاجروصنعتکار برادری کی زبردست حمایت کو واضح کرتا ہے۔ بی ایم جی بلاشبہ ’’عوامی خدمت‘‘ کی شفاف پالیسی کی وجہ سے پوری تاجروصنعتکار برادری کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تمام عہدیداروں نے اپنے دور میں چیئرمین بی ایم جی کی ہدایات پر سختی سے پیروی کی۔

چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے مرحوم سراج قاسم تیلی کی پالیسیوں پر من وعن عمل کرنے اور مشن کو جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً عہدیداروں کو یہی مشورہ دیتے رہے ہیں کہ جو بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے کراچی چیمبر سے مدد طلب کرنے کے لیے کے سی سی آئی کی سیڑھیاں چڑھ کر آئے اس کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے چاہے رابطہ کرنے والا شخص کے سی سی آئی کاممبر ہو یا نہیں۔

بی ایم جی کی پوری تاجروصنعتکار برادری کی مخلصانہ خدمت کرنے کی واضح اور شفاف پالیسی کی وجہ سے کے سی سی آئی کو کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کا حقیقی نمائندہ ہونے اور ملک کے سب سے بڑے چیمبر کی نمایاں آواز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔کے سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداروں نے کے سی سی آئی کے ممبران اور پوری تاجروصنعتکار برادری کی توقعات کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملک کے پریمیئر چیمبر کے مختلف مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ