اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا دورہ

چوہدری یاسین گروپ کو سی ڈی اے مزدور یونین ریفنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی باہمی تعاون سے شہریوں اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے۔ سردار یاسر الیاس خان سی ڈی اے ملازمین کا بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا باعث فخر ہے۔ چوہدری یاسین

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:19

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان کی قیادت میں چیمبر کے ایک پینتیس رکنی وفد نے سی ڈی اے مزدور یونین کے الیکشن کیمپ واقع ستارہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور چوہدری یاسین گروپ کو سی ڈی اے مزدور یونین کے ریفنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین، چیئرمین شاکر زمان کیانی، صدر راجہ اورنگ زیب خان اور ایڈیشنل سیکرٹری علی اصغر عرف مانی بٹ سمیت دیگر عہدیداران کو مبارک باد کے پھول پیش کئے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبدالرحمٰن خان، چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید، چیمبر کے سابق صدور طارق صادق، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، چیمبر کے نومنتخب صدر محمد شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان کے علاوہ احسن ظفر بختاوری،اسلم کھوکھر، خالد چوہدری، نوید ملک، سیف الرحمٰن خان، اشفاق چھٹہ، وقار بختاوری، عمران منہاس، نثار مرزا، طاہر محمود، ضیاء خالد چوہدری، نوید ستی، چوہدری عبدالغفار، عبدالحمید عباسی، طہماس بٹ اور دیگر وفد میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے ریفنڈم میں چوہدری یاسین گروپ کی کامیابی پر وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکاری برادری کو فخر ہے کیونکہ چوہدری محمد یاسین نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے یونین اسلام آباد کی سب سے بڑی یونین ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر اور سی ڈی اے مزدور یونین کے باہمی تعاون سے شہریوں اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔چیئرمین فائونڈر گروپ میاں اکرم فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے میں سی ڈی اے مزدور یونین کا بہت اہم کردار ہے اور امید ہے کی چوہدری یاسین گروپ آئندہ بھی سی ڈی اے سے متعلقہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے میں چیمبر کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا گذشتہ کئی برس سے چیمبر اور سی ڈی اے یونین کا مضبوط باہمی تعاون رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین نے ووٹ کے ذریعے چوہدری یاسین گروپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے وہ اس پر پورا اترے گا اور سی ڈی اے ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ چیمبر کے سابق صدور طارق صادق، اعجاز عباسی اور خالد اقبال ملک نے کہا کہ چیمبر سی ڈی اے ملازمین کی بہبود کیلئے کی جانے والی کوششوں میں یونین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے نومنتخب سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین کا ووٹ کے ذریعے ان کے گروپ کو کامیاب کرانا ان کیلئے باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی ڈی اے ملازمین کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے فائونڈر گروپ کو بھی چیمبر کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا وفد جلد چیمبر کا دورہ کر کے نومنتخب عہدیداران کو باقاعدہ طور پر مبارک باد پیش کرے گا۔

سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین شاکر زمان کیانی، صدر راجہ اورنگ زیب اور ایڈیشنل سیکرٹری علی اصغر عرف مانی بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کرنے کیلئے دورہ کرنے پر چیمبر کے وفدکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ