سرحد چیمبر،،سمیڈا کے باہمی اشتراک سے ویب پورٹل ،ْ خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر (KPIFC) کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ْ سمال اینڈ میڈیا انٹرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا ) کے باہمی اشتراک سے ویب پورٹل ،ْ خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر (KPIFC) کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیر باز بلور ،ْ سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی ،ْ نائب صدر جنید الطاف ،ْ سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ،ْ سابق صدور ملک نیاز احمد ،ْ فیض محمدفیضی ،ْ انجینئر مقصود انور پرویز ،ْ سابق نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ ایگزیکٹو ممبران سید منہاج الدین ،ْ محمد اورنگزیب ،ْ ظہور خان کے علاوہ صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی ،ْ میاں خلیق الرحمان ،ْمحمد عاطف خان ،ْ شاہ محمد خان ،ْ ایم این اے ظل ہما ،ْ سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان ،ْ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک ،ْ یو این ڈی پی سب آفس کی تانیہ جبکہ سمیڈا کے سی ای او ہاشم رضا اور یو این ڈی پی ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائنہ Aliona Niculita ،ْ وویمن چیمبرز کی عہدیداران ،ْ مبران سمیت مختلف حکومتی متعلقہ اداروں کے سربراہان ،ْ اعلیٰ افسران اور متعلقہ سٹیک ہولدڈرز کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویب پورٹل ،ْ خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر (KPIFC) جو کہ یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے باہمی مالیاتی تعاون سے قائم کیاگیا جس کا مقصد صوبہ میں ون ونڈ آپریشن کے تحت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور سرمای کاری کو فرغ دینا ہے ۔ KPIFC جو کہ سرحد چیمبر میں قائم کیا جا رہا ہے موجودہ حکومت بالخصوص وزیراعظم پاکستان عمران کی ویژن برائے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے یعنی ایز آف ڈوئنگ بزنس کا عکاس اور صحیح ترجمانی کر رہا ہے ۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب پورٹل ،ْ خیبر پختونخوا انوسمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر (KPIFC) کا قیم ایز آف ڈوئنگ بزنس کی طرف اہم قدام ہے اور امید ظاہر کی کہ سنٹر بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دور کرنے ،ْ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور صوبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر زور یا ۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ اور اکیڈیمک سنٹر کے درمیان مضبوط رابطوں کے ذریعے کاروبار کو وسعت ،ْ ترقی بالخصوص روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد چیمبر کی سطح پر بہت جلد ڈیجیٹل اکانومی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزراء شوکت علی یوسفزئی ،ْ خلیق الرحمان ،ْ شاہ محمد خان ،ْ عاطف خان اور ایم این اے ظل ہما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام کوکافی سراہا ہے اور کہا کہ موجودہ حکومت کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا ک وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سرحد چیمبر اور سمیڈا اور بین الاقوامی اداروں کے اشتراک سے قائم ہونے والے خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی سنٹر کی کامیابی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

صوبائی وزراء کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی میںبزنس کمیونٹی کا کردار کلیدی ہے جب کاروباری طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک معاشی طور پر مستحکم و بہتری کی جانب گامزن ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کاروباری طبقہ کی مشکلات کو دور کرنے اورسرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے صوبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

اس سے قبل سمیڈا کے سی آئی او ہاشم رضا ،ْ یو این ڈی پی کی ریذیڈنٹ نمائندہ میں Aliona Niculita نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کو صوبہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری طبقہ کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی میں اہم قدم قرار دیا ہے ۔تقریب کے دوران سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان نے ایک جامع ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے ویب پورٹل ،ْ انوسٹمنٹ سنٹر کی افادیت اور اغراض و مقاصد پر تفصیلاً شرکاء کو آگاہ کیا ۔ مقررین نے اس موقع پر خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام میں مالی معاونت فراہم کرنے پر ڈونرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی