اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں پرقرضوں کے اجرا پرپابندی لگادی

مرکزی بینک نے گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردیں

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:14

اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں پرقرضوں کے اجرا پرپابندی لگادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے اجرا پر پابندی لگادی۔ مرکزی بینک نے گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افراط زر اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے اجرا پر پابندی لگادی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردی گئی ہیں، گاڑی کیلئے قرض لینے والا آئندہ سے ڈان پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد دے گا، گاڑیوں کیلئے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت بھی 7 سے کم کرکے 5 سال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں نے گاڑیوں کیلئے 360 ارب کے ریکارڈ قرضے جاری کئے تھے، نئے ضوابط کے تحت کسی ایک فرد کیلئے گاڑی کے قرضے کی مجموعی حد 30 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

مرکزی بینک کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ پرسنل لون کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سے کم کرکے 3 سال کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیٹ برڈن ریشو کا زیادہ سے زیادہ تناسب 50 سے کم کرکے 40 فیصد کردیا گیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پست آمدنی سے متوسط آمدنی تک کے طبقے کی قوت خرید کو محفوظ بنانے کیلئے ایک ہزار سی سی انجن کیپسٹی تک ملک میں تیار ہونیوالی گاڑیوں پر نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے جبکہ ان کا اطلاق ملکی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھولنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن اپنی کار پراڈکٹ پر بینکوں یا ترقیاتی اداروں کے قرض سے متعلق ضوابط تبدیل نہیں کئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی