پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل ،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:04

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل ،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری دن بھی اتار چڑھا کے بعد مندی کا شکار رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45200پوائنٹس سے گھٹ کر45000پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی سے 68.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس بڑھ کر45422پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطرفروخت کے دبا اور مسلسل مندی سے دوچار مارکیٹ میں بہتری کے آثار نمایاں نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روک لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کاروبار کے اختتام تک مندی کی زد میں رہی ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں223.36پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 45296.88پوائنٹس سے کم ہو کر45073.52پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 68.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس17810.54پوائنٹس سے کم ہو کر17742.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 30940.56پوائنٹس سے گھٹ کر30777.71پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب43کروڑ18لاکھ96ہزار815روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب72ارب73کروڑ63لاکھ97ہزار785روپے سے بڑھ کر78کھرب31ارب30کروڑ45لاکھ970روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کی36کروڑ95لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو12ارب روپے مالیت کی44کروڑ37لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طورپر 510کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 351میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ97لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ61لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ95لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ88لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ49لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں134.84روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2444.85روپے ہو گئی اسی طرح74.50روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10649.50روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں60.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر800.00روپے پر آگئی اسی طرح56.70روپے کی کمی سے انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر1143.37روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات