- Home
- Business
- Business News
- ڈاکٹر نعمان بٹ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار نامزد
ڈاکٹر نعمان بٹ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار نامزد
حنیف گوہر سینئرنائب صدر کے امیدوار ہونگے،فیڈریشن چیمبر کوموجودہ گروپ نے کنگال کردیا ،ایس ایم منیر طارق پولانی،کمیل پولانی اور انکی فیملی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں زبیرطفیل،عبدالرحیم جانو کا خطاب
ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:12
(جاری ہے)
دوسری جانب یو بی جی کے سربراہ ایس ایم منیر نے دوسال کے دوران بزنس مین پینل کے لوگوں نے ایف پی سی سی آئی کوتباہ کردیا ہے جبکہ یو بی جی نے پانچ سال کے دوران نہ صرف مالی معاملات بہتر بنائے بلکہ فیڈریشن کے خزانے میں16کروڑ روپے چھوڑے جسے اب کنگال بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب پولانی ٹریول کے طارق پولانی،کمیل پولانی ،سعد پولانی،شایان پولانی،خضرپولانی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،کمیل پولانی،عبدالرحیم جانو نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف بزنس مین بشیرعلی محمد،عارف حبیب،عقیل کریم ڈھیڈھی،سی پی ایل سی کے چیف زبیرحبیب، مولانا بشیرفاروقی،جاپان کے قونصل جنرل توشی کاذاایسومورا،احمدچنائے،سمیرمیرشیخ،فرحان چشتی،معروف بینکر ،صدر بینک الفلاح عاطف باجوہ، خرم شیرزمان،حاجی رفیق پردیسی،افضل چامڑیا،رفیق سلیمان اور جرمنی،انڈونیشیا کے سفارتکار بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بہت بڑھ رہی ہے جسے روکنے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہونگے،چھوٹا تاجر اس وقت شدید پریشانیوں سے دوچار ہے،پیٹرول،گھی،آٹا،چینی،دالیں اور تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، مہنگائی کو رکوانے میں ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میںم مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور یہ اطمینان ہمیں پاک فوج کے جوانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے ملا ہے ورنہ ہم بھی آج اپنے گھروں میں دبکے بیٹھے ہوتے ،ہم اپنے آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں ۔زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے اقتدار پر دھاندلی سے قابض ہونے والے اب اپنے گھروں کو جانے کی تیاریاں لرلیں،یو بی جی نے پاکستان بھر میں فیڈریشن کے انتخابات کیلئے سرگرمیاں شروع کردی ہیں صدر ،سینئرنائب صدر کیلئے امیدوار نامزد کردیئے ہیں،اس بارمخالف گروپ دھاندلی نہیں کرسکے گا۔عبدالرحیم جانو نے کہا کہ بابا فرید فری آئی کیمپ کے ذریعہ ہم نے نابیان پن کے خاتمے کیلئے جو جہاد شروع کیا تھا اس میں انسانیت کا درد رکھنے والے بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔Browse Latest Business News in Urdu
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر
پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب
ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت
سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
ایف پی سی سی آئی ر یسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ لنک کیا جائے ..
یوبی ایل کے بعدازٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکااضافہ
روٹی و نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر ضلع میں 91 ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ
سعودی سرمایہ کاری ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا، مہر کاشف یونس
سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے، چیئرمین اپٹپما
PSX Live Index
Updated: 01:00:01am | 18-04-2024
Status: Closed | Volume: 442,096,653 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary