ٹیکس نظام میں اصلاحات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا‘خادم حسین

حکومت ٹرن اوورپر ٹیکس نافذ کرنے کی بجائے فکس ٹیکس متعارف کروائے ‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

پیر 27 ستمبر 2021 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہاہے کہ ٹیکسز نظام کو آسان کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ کردیا گیا ہے جو افراد ٹیکس ادا نہیں کرہرے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے جو فکس ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان پر ہی مزید بوجھ ڈالا گیا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ تمام ٹریڈ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لے کر پالیسز بنائے، حکومت ٹرن اوور پر ٹیکس نافذ کرنے کی بجائے فکس ٹیکس متعارف کروائے۔

ٹیکس نظام میں پیچیدگیاں ختم کی جائیں تاکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوسکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ٹیکسز کے فریم ورک کے حوالے سے تاجروں کے خدشات شدید ہوتے جارہے ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت نئے ٹیکس گذاروں کو تلاش کرنے کی بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل لوگوں کو شکنجے میں لانے پر توانائیں صرف کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے او رانہیں نئے ٹیکس گذاروں کی تلاش کی ذمہ داری سونپی جائے تاکہ مجموعی ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حل کرے۔تاکہ تاجر برادری خوش دلی سے اپنے ذمہ ٹیکسوں کی ادائیگی کرسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان