پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار ی ہفتہ کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی، سرمایہ کاروں کی58ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 27 ستمبر 2021 23:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار ی ہفتہ کے پہلے ہی دن مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر44800پوائنٹس پر بند ہوا ،جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی58ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے سے گھٹ کر77کھرب روپے رہ گیا ۔

مندی کے باعث69.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور حصص کی خریداری کی بدولت انڈیکس45236پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شرو ع ہو گئی اور ایک موقع پرانڈیکس44337پوائنٹس کی انتہائی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم کاروبا ر کے اختتا م سے قبل مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی مگر مارکٹ منفی زون میںہی بند ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 255.76پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45073.52پوائنٹس سے کم ہو کر44817.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح100.19پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17742.36پوائنٹس سے کم ہو کر17642.17پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30777.71پوائنٹس سے گھٹ کر30544.31پوائنٹس پرآگیا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب44کروڑ92لاکھ81ہزار831روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب31ارب 30کروڑ45لاکھ970روپے سے گھٹ کر77کھرب72ارب885کروڑ52لاکھ19ہزار139روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو11ارب روپے مالیت کی30کروڑ13لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کی36کروڑ95لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طورپر547کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی143کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،382میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاستحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ3کروڑ49لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ26لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم3کروڑ21لاکھ ،ہم نیٹ ورک1کروڑ1لاکھ اور بینک الفلاح96لاکھ51ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں82.23روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1178.73روپے ہو گئی اسی طرح35.15روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر 24800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا میں1635.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر20165.00روپے ہو گئی اسی طرح 149.50روپے کی کمی سے رفحان میظ کابھا10500.00روپے ہو گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد