خیرپور چیمبر آف کامرس میں شبنم ظفر کاحمایت یافتہ پینل بلامقابلہ منتخب

بشیرآرائیں بلامقابلہ صدر، نجیب اللہ عباسی سینئرنائب صدر اورسعید احمدپھلپوٹو نائب صدر منتخب ہوگئے

پیر 27 ستمبر 2021 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سندھ کے اہم ترین شہر خیرپور کی بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے خیرپور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے ایک بار پھر اپنی لیڈرشبنم ظفر کے فیصلوں پراعتماد کا اظہارکردیااور ایک بار پھرخیرپور چیمبر میں شبنم ظفر کا گروپ بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔ خیرپورکے معروف بزنس مین محمدبشیرآرائیں خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ نجیب اللہ عباسی بلامقابلہ سینئرنائب صدر اورسعید احمدپھلپوٹو بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

ویمن انٹرپرینورز کی ایگزیکٹو کمیٹی کی مخصوص نشست پرمسز فرحت منظوم کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا۔کامیاب امیدواروں کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے تھے۔

(جاری ہے)

نومنتخب صدر محمدبشیرآرائیںکھجورمنڈی کے مایہ ناز بزنس مین ہیں اور 25سال سے زائد عرصہ سے کھجورمنڈی کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خیرپور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے جن اراکین کا انتخاب عمل میں آیا ان میں نجیب اللہ عباسی،محمدبشیرآرائیں،محمدنعمان افضل،محمدندیم وارثی، ساجد عزیز میر،محمدعثمان افضل،مسز فرحت منظوم، مسعوداحمدصدیقی،مس رجا ندیم اورویمن انٹرپرینورز کی مخصوص نشست پر عذرا بانو کے نام قابل ذکر ہیں۔خیرپور چیمبر میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بانی صدر خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورسابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبنم ظفرنے کہا کہ یہ ہمارے ممبران کا ہمارے گروپ پر اعتماد ہے،ہم نے خیرپور بزنس کمیونٹی کے بہتر مفادکیلئے کام کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی صنعت کی ترقی اور پائیداری کے لیے طویل المدت تاریخوں کی برآمدی پالیسی وضع کرے اورکھجور کی ایکسپورٹ کیلئے نئی مارکیٹیں تلاش کرے تاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھجور کے ایکسپورٹرز کو جو بھاری بھرکم نقصان اٹھانا پڑے ہیں انکا کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی